پڈعیدن: نوجوان کی لاش برآمد کرنٹ لگنے سے ہلاکت کی اطلاع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) نواحی علاقے مصر جی واہ کے قریب گائوں منہڑو میں نوجوان کی لاش دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا، متوفی کی شناخت جمشید علی عمرانی کے نام سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق جمشید علی لائن مین تھا جو کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ دوسرے واقعے میں ہالانی میں کاشف کریانہ اسٹور میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے دکان کا تمام سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا جس سے لاکھوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الیکشن کے بعد سے بلاول خود کو ٹرمپ کا فیملی فرینڈ مشہور کرواتے رہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد سے بلاول خود کو ٹرمپ کا فیملی فرینڈ مشہور کرواتے رہے حتی کہ اس کے لئے میڈیا میں خبریںبھی لگوائی گئیں۔(جاری ہے)
ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی اور بلاول نے اپنے آپ کو ٹرمپ کی تقریب کا خودساختہ مہمان خصوصی بھی سمجھنا شروع کر دیا تھالیکن ان کی قسمت ایسی ہے کہ پیسے دے کے جو پاسزخریدے وہ بھی منسوخ ہوگئے،یہ رجیم ناپسندیدگی کی معراج پر ہے۔