Jasarat News:
2025-01-22@06:53:08 GMT
ٹنڈو آدم: ارساقانون میں ترمیم کے خلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے ارسا قانون میں ترمیم کے خلاف سندھ آباد گارم فورم کے سربراہ شاہ جہان جونیجو، حاجی موسی ساند کی قیادت میں لطیف گیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی، پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ دھرتی پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، سندھو دریا سے 6 کینال نکال کر سندھ کو تباہ کیا جا رہا ہے، سندھ کو تباہ کر کے پنجاب کو آباد کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، سندھ دھرتی کی خاطر مرد وخواتین بچے بزرگ سب سراپا احتجاج ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں: