ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، عارف علوی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کے حالات کیسے ٹھیک ہوسکتے ہیں، گورنر نے بتادیا
گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہوسکتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے جے یوآئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبے کی موجودہ امن و امان اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔
جعفر مندو خیل نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل افہام وتفہیم سے حل ہو سکتے ہیں، خطے کی کشیدہ صورتحال میں فوری صوبہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مزید نفرتوں اور تنازعات کے متحمل نہیں ہو سکتے، ماضی میں بھی متعدد قبائلی وسیاسی مسائل جرگے سے سنگین مسائل حل ہوچکے ہیں۔