Nawaiwaqt:
2025-01-22@05:00:01 GMT

غزہ جنگ پرعالم اسلام کے حکمران خاموش رہے، حافظ نعیم 

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

غزہ جنگ پرعالم اسلام کے حکمران خاموش رہے، حافظ نعیم 

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حماس کو مزاحمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے  غزہ میں اسرائیل مظالم کے دوران عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں۔لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق  حافظ نعیم الرحمان نے کہا 471 دن کے غزہ معرکے کی شان دار کامیابی پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا  حماس اور اہل غزہ کو تاریخی مزاحمت پر بھرپور خراج تحسین کرتے ہیں۔ اسرائیل کو امریکہ اور مغرب کی حمایت جاری رہی  تاہم حماس نے اس سب کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا۔جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے سے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں، جہاد اور مزاحمت میں ہی امت کی زندگی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل، حافظ نعیم الرحمان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل اور عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت کراچی پریس کلب میں ”بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل“ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں اوراسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل اور بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر 20 سال پرانا ریکارڈ  توڑ دیا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو عزت اور ان کے حقوق دیے جائیں تو یہ اورزیادہ محب وطن ثابت ہوں گے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہوگی، بلوچستان کی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے کمیشن کو فعال کیا جائے، طاقت کا استعمال بند اورلاپتا افراد کو بازیاب کروایا جائے، اگر کوئی دہشت گرد یا مجرم ہے تو اس کا آئین اور قانون کے مطابق اور عدالتوں کے ذریعے فیصلہ کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کسی بھی آئین میں یہ موجود نہیں ہے کہ لوگوں کو پکڑ کر لاپتا کردو، بلوچ قیادت کا ہم کراچی پریس کلب میں خیر مقدم کرتے ہیں اور جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کے لیے پورے ملک میں آواز اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لاہور مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ، پشاور اور اسلام آباد میں بھی مقدمہ لڑے گی۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، حکومت عدالت، فوج سب کو آئین اور قانون پر عمل کرنا ہوگا، وہاں کے مسائل حل ہو جائیں تو 3 ماہ میں خود بلوچستان کے عوام اپنے صوبے کا دفاع کریں گے اور ملک ترقی کرے گا۔

ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد شان مسعود کی گفتگو

مزید :

متعلقہ مضامین

  • غزہ جنگ پرعالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن مرکز تبلیغ اسلام میں زیریں سندھ کے امرائے اضلاع وذمے داران کی ورکشاپ سے خطاب کررہے ہیں‘امیر صوبہ کاشف سعید شیخ‘ امیر العظیم اور محمد یوسف بھی موجود ہیں
  • غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں‘، جوبائیڈن کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم
  • بلوچستان پر پالیسی تبدیل، عوام کو حقوق دینے ہوں گے: حافظ نعیم
  • مجاہدین غزہ نے مزاحمت کی تاریخ رقم کر دی، سعدیہ رحمن
  • اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان پالیسی تبدیل اور عوام کو حقوق دینے ہونگے، حافظ نعیم الرحمان
  • جعلی قیادتوں کے ذریعے پاکستان کو مینیج نہیں کیا جاسکتا، حافظ نعیم
  • اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان سے متعلق پالیسی تبدیل اور عوام کو حقوق دینے ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان
  • اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل، حافظ نعیم الرحمان