ایٹم توڑنے کے دعو ے پراہل نیوزی لینڈ ٹرمپ سے خفا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
لاہور:
صدر ٹرمپ نے افتتاحی تقریر میں امریکی قوم کے کارنامے بیان کرتے ہوئے کہا ہمارے ماہرین نے سب سے پہلے ایٹم کو توڑا۔
نیوزی لینڈ کے باشندوں نے اس دعویٰ پر حیرت وخفگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تاریخ مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ٹھوس تحقیق کیے بغیر کوئی بیان نہ دیں اورکیوی ماہر کا تاریخی کارنامہ زبردستی امریکی ماہرین کے نام نہ کریں۔
سائنس دانوں کے مطابق نیوزی لینڈ کے طبعیات دان، ارنسٹ رتھرفورڈ انسانی تاریخ میں پہلے ماہر ہیں جنھوں نے1917ء میں لیبارٹری تجربہ کرتے ہوئے ایٹم کو تقسیم کیا.
اس یادگار تجربے کے بعد ہی ایٹم بم اور ہائڈروجن بم بنانے کی راہ ہموار ہوئی جبکہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک اس قابل ہوئے کہ ایٹمی بجلی گھر بنا کر سستی بجلی حاصل کریں اور ایٹمی ہتھیار بنانے سے طاقتور دشمن کے سامنے دفاع مضبوط بنا لیں۔
رتھرفورڈ ’’بابائے جوہری طبعیات ‘‘کہلاتے ہیں۔ سب سے بڑے کیوی کرنسی نوٹ، سو ڈالر پر انہی کی تصویر ہے۔ انسانی تاریخ میں ایٹم کی تقسیم ( split of atom) کا واقعہ اہم باب کی حیثیت رکھتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی
پاکستان کی مشہور اداکارہ کبریٰ خان نے حال ہی میں آئندہ ماہ اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو کے دوران، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، کبریٰ خان نے شادی کے بارے میں افواہوں پر بات کی۔
جب ان سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید کی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کیوں نہیں آئے، لیکن انہیں تقریب میں موجود ہونا چاہیے تھا۔
جب اداکارہ سے فروری میں شادی سے متعلق پوچھا گیا، کبریٰ خان نے اشاروں میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، وہ بظاہر فروری میں شادی کرنے والی ہیں۔
یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی افواہیں گزشتہ سال سے گردش میں تھیں، جن کی اب تصدیق ہو چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ جوڑا 22 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے گا، اور ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوں گی۔