چینی صدر کی روسی ہم منصب سے وڈیو کال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چینی ہم منصب شی جن پنگ سے گفتگو کررہے ہیں
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان وڈیو کال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے چین اور روس کے صدور میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کیلیے فائدہ مند رہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
’’بدتمیز’’ روسی ٹینس پلیئر کو 76 ہزار ڈالر جرمانہ
کراچی:روسی ٹینس پلیئر ڈینیئل میڈویڈوف پر آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں بدتمیزی کرنے پر 76 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا، وہ سیزن کے ابتدائی گرینڈ سلم کی انعامی رقم سے کٹوتی پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے پہلے راؤنڈ میں ریکٹ توڑنے سے قبل 5 بار نیٹ پر اسے مارا بھی تھا۔
روسی ٹینس پلیئر کو تھائی وائلڈ کارڈ پلیئر کیسیڈٹ سیمراج سے ناکامی کا خطرہ تھا، جس پر وہ وقتی طور پر غصے میں آپے سے باہر تھے۔
اس کے بعد دوسرے مرحلے میں انہوں نے امریکی حریف لیرنر ٹیان کے خلاف اپنا سامان سائیڈ لائن پر پھینک دیا تھا اور بعدازاں وہ میچ کے بعد میڈیا سے بات کرنے بھی نہیں آئے تھے۔
ان تمام معاملات کی وجہ سے انھیں جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔