Jasarat News:
2025-01-22@04:10:54 GMT

بھارت: پوسٹ مارٹم کیلیےلایا گیا شخص زندہ ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے لایا گیا شخص زندہ ہوگیا ۔ پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹر نے لاش کا معائنہ کیا تو اس کا دل دھڑک رہا تھا ، اس دوران مریض کے ہاتھوں میں جنبش بھی ہوئی۔ مردہ قرار دیے گئے شخص کے زندہ ہوجانے پر اسپتال میں موجود عملہ خوف زدہ ہوگیا۔مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا۔ مریض کے اہل خانہ نے زندہ ہوجانے پر خوشی کا اظہار کیا اور مریض کو مردہ قرار دیے جانے والے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بنوں : آئی ای ڈی دھماکا ، پولیس موبائل کو جزوی نقصان

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کی موبائل دھماکے سے جزوی تباہ ہوگئی. تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود باران پل کے قریب پولیس موبائل دھماکے سے متاثر ہوئی. یہ آئی ای ڈی بم دھماکا تھا، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی. تاہم پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دھماکے کا نشانہ بن گئی. کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا، دھماکے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پولیس کی نفری پہنچ گئی۔بنوں میں پولیس کی گاڑی دھماکے کی زد میں آنے کے بعد فورسز نے قریبی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا. حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 3 ماہ قبل ضلع بنوں میں خارجی دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 12 جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ 19 نومبر 2024 کو ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے پاک فوج اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی. پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو فوجیوں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 خوارج بھی مارے گئے تھے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پوسٹ مارٹم کے وقت مردہ زندہ ہوگیا؛ عملہ خوف زدہ ہوکر بھاگ کھڑا ہوا
  • سرد خانے منتقلی کے دوران مردہ شخص زندہ ہو گیا
  • 7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل
  • فرینکفرٹ؛ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک
  • فرینکفرٹ میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ریلی، پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم
  • این آئی سی ایچ جیسا اسپتال پورے ملک میں نہیں‘مصطفی عبداللہ
  • صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد اور زیادتی کی تصدیق
  • مراکش کشتی حادثے میں ایک اور پاکستانی کے زندہ بچ جانے کی تصدیق
  • بنوں : آئی ای ڈی دھماکا ، پولیس موبائل کو جزوی نقصان