Jasarat News:
2025-01-22@04:19:23 GMT

منافع خوری کے باعث بعض اسٹاک میں فروخت کے دبائو کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

منافع خوری کے باعث بعض اسٹاک میں فروخت کے دبائو کا شکار

کراچی(کامرس رپورٹر)منافع خوری کے باعث بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباو سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کی لپیٹ میں ا?گئی۔اگرچہ ٹریڈںگ کے دوران انڈیکس1لاکھ16ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم مندی کی لہر نے مارکیٹ کو تنزلی سے دوچار کر گیا اور انڈیکس800پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس1لاکھ15ہزار800پوائنٹس سے کم ہو کر 1لاکھ15ہزارپوائنٹس کی سطح پربندہوا۔سرمایہ کاروں کو 104ارب روپے سے زاید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ59.

11فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔مارکیٹ نے منگل کو کاروبار کا ا?غاز مثبت انداز میں کیا جس سے انڈیکس بلند ترین سطح 116,424.85پوائںٹس تک پہنچ گیا۔بعد ازاں کاروباری روز اتارچڑھاو? کا سیشن دیکھنے میں ا?یاجس سے نہ صرف ابتدا میں ملنے والا اضافہ ختم ہوا بلکہ انڈیکس کاروباری دن کی کم ترین سطح1لاکھ14ہزار783پوائٹس تک گر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای30انڈیکس276پوائنٹس کمی سے36ہزار199پوائنٹس پر ا?گیا جبکہ کے ایس ای ا?ل شیئرز انڈیکس71ہزار942پوائنٹس سے کم ہو کر71ہزار419پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں104ارب 4کروڑ98 لاکھ11ہزار654روپیکی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 14319 ارب55 کروڑ30لاکھ86ہزار514روپے سے کم ہو کر 14215ارب 50کروڑ32 لاکھ74 ہزار 860روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو31ارب روپے مالیت کے76کروڑ 72 لاکھ70ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو37ارب روپے مالیت کے67کروڑ 50لاکھ 46ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر450کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،266میں کمی اور49کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سیسنر جیکو پاک ،بینک مکرمہ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،فوجی سیمنٹاور سٹی فارما لمیٹڈ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کا بھاو 121.84روپیا ضافیسے 3108.52 روپے ہو گیا اسی طرح 94.94روپیاضافے سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت9194.94روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے بھاو میں 299.49روپیکی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 21550.01روپے ہو گئی اسی طرح 43.88روپے کمی سے خیبر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈکے حصص کی قمت526.08روپے پر ا?گئی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے حصص کی

پڑھیں:

انٹربینک میں روپے کی قدر بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم

کراچی:

پیر کو انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت  بڑھ گئی۔ 

پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری 20فیصد بڑھنے، جون 2025 تک 20 کروڑ ڈالر مالیت کا پانڈا بانڈز کے اجرا کے فیصلے، چند ماہ میں سعودی عرب سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری ڈیل مکمل ہونے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں عمرہ زائرین اور بیرون تعلیم کی غرض سے جانے والے طلباء کی ڈیمانڈ کے باعث ڈالر کی قدر 281 روپے سے تجاوز کرگئی۔

 کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ 6ماہ میں 1ارب 20کروڑ ڈالر سرپلس ہونے اور پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم 17ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 45پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 278روپے 65پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 06پیسے کے اضافے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تیزی
  • امیتابھ بچن نے اوشیوارا اپارٹمنٹ فروخت کردیا، قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • الفلاح سیکیورٹیز کے 95 فیصد شیئرز کی منظوری
  • اسٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کار ی ٹیکس ریڈار پرآگئی
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا
  • اسٹاک ایکچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ
  • انٹربینک میں روپے کی قدر بڑھ گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم
  • اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی کا رجحان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال