بینک اسلامِی 2024 میں ’’بیسٹ اسلامک ٹرسٹی‘‘کاایوارڈ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)بینک اسلامِی پاکستان کو ا?ئی ایف این بیسٹ بینکس پول 2024 میں ”بیسٹ اسلامک ٹرسٹی” کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو عالمی اسلامی مالیاتی منظرنامے میں ایک اہم موقع ہے۔ا?ئی ایف این بیسٹ بینکس پول کی 20 ویں ایڈیشن میں اس سال ”بیسٹ اسلامک ٹرسٹی” کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے، جو اسلامی مالیات کے نظام میں ٹرسٹی اور کسٹوڈیال سروسز کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ بینک اسلامِی نے اس مسابقتی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مے بینک(maybank) اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو رنر اپ قرار دیا گیا۔اس سال کے پول میں 35 ممالک کے مالیاتی حصص اداروں کی رائے شامل کی گئی، جو اسلامی مالیات کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت اور ترقی کو اجاگر کرتی ہے۔”بیسٹ اسلامک ٹرسٹی” کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی تاکہ ان مالیاتی اداروں کو سراہا جا سکے جو تیسرے فریق کے منتظمین کے لیے اثاثوں کے انتظام کو ترجیح دیتے ہوئے فڈوشیری اور کسٹوڈی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایوارڈ بینک اسلامی کی ان خدمات وطریقہ کار کو ظاہر کرتا ہے جو شریعت کے اصولوں کی پیروی اور انتظامی معیار کی عمدگی پر مبنی ہے۔سالانہ ا?ئی ایف این بیسٹ بینکس پول، اسلامی مالیات میں صنعت کی رائے اور کارکردگی کا ایک اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ ایسی کیٹیگریز جیسے بیسٹ اسلامک بینک فار ای ایس جی اینڈ ایس ا?ر ا?ئی، بیسٹ اسلامک ڈیجیٹل بینک اور نیا بیسٹ اسلامک ٹرسٹی شعبے میں بڑھتے ہوئے ترجیحات کی نمائندگی کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیسٹ اسلامک ٹرسٹی
پڑھیں:
فاسٹ ٹریک کیٹیگری پاسپورٹ کی سہولت مزید 26 شہروں میں دستیاب
—فائل فوٹوپاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت کا دائرہ کار مزید 26 شہروں تک بڑھا دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پاکستان کے47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پاسپورٹس بنوائے جا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے جبکہ اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی سہولت میسر ہو گی۔
داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ زیرِ بحثقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔
کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد اور ہری پور بھی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت والے شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مظفر آباد، میرپور، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ بھی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کا حصہ بن گئے۔