Jasarat News:
2025-04-13@17:02:44 GMT

شراکت داری نقد کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دے گا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر) ماسٹر کارڈ اور ا?ن لائن کھانے اور گروسری کی ڈیلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے اور معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں زیر گردش کرنسی میں 11.

2 فیصد اضافہ ہوا۔یہ شراکت داری نقد کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ فوڈ پانڈا کے نیٹ ورک کا فائدہ اٹھا کر، ماسٹر کارڈ ملک بھر میں لاکھوں صارفین کو محفوظ اور فائدہ مند ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں ا?گاہ کرے گا اور ان کا استعمال بڑھائے گا۔ماسٹر کارڈ کے سینئر نائب صدر، ڈیجیٹل پارٹنرشپ ای ای ایم ای اے، محمد نانا نے کہا،””ہم اپنی عالمی مہارت کو فوڈ پانڈا کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ملا کر ملک بھر کے صارفین کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید ا?سان اور سہل بنا رہے ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب منتقلی کو تیز کرنے اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اہم قدم ہے۔”فوڈ پانڈا پاکستان کے سی ای او منطقہ پراچہ نے کہا، ”پاکستان میں اسمارٹ فون کا بڑھتا ہوا استعمال اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے ملک کیش لیس سلوشنز کو تیزی سے اپنانے کے لیے تیار ہے۔ ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہماری شراکت داری اس تبدیلی کو تیز کرے گی اور COD صارفین کو ڈیجیٹل صارفین میں بدل دے گی۔‘‘مزید بر ا?ں،ماسٹر کارڈ اور فوڈ پانڈاکی جانب سے پیمنٹ سوئچ اقدام متعارف کرایا گیا ہے ،تا کہCOD استعمال کرنے والوںکو ا?ن لائن ادائیگیوں کی جانب تراغب کیا جاسکے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ماسٹر کارڈ شراکت داری کے لیے

پڑھیں:

لاؤس اور چین مستحکم دوستانہ شراکت دار ہیں، وزیراعظم لائوس

لاؤس اور چین مستحکم دوستانہ شراکت دار ہیں، وزیراعظم لائوس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ :لاؤس کے وزیر اعظم سونگ سائی نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ  ایک خصوصی انٹرویو میں کہا  کہ لاؤس اور چین نہ صرف ہمسایہ ممالک ہیں بلکہ طویل مدتی اور مستحکم دوستانہ شراکت دار بھی ہیں۔ لاؤس چین ہم نصیب معاشرے  کا تصور چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے مطابق ہے ، دونوں ممالک کے مابین تعاون کے لئے ایک نئی سمت کی نشاندہی کرتا ہے ، اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر کے لئے اہم رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

اس وقت لاؤس چین کے ساتھ فعال طور پر پالیسی  تبادلہ کر رہا ہے، اور لاؤس اور چین کے مابین  ہم نصیب معاشرے کی تعمیر   دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی سطح پر لائے گی۔ہفتہ کے روز سونگ سائی نے کہا کہ چین نے سماجی اور ثقافتی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین نے مکمل طور پر سبز اور پائیدار ترقی حاصل کی ہے۔ چین کے کامیاب تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے، لاؤس کو دیہی علاقوں میں طرز زندگی کو تبدیل کرنے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔چین-لاؤس ریلوے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سونگ سائی نے کہا کہ یہ ٹھوس معاشی فوائد پر مبنی منصوبہ ہے۔

انہوں نے  لاؤس-چائنا ریلوے کے ذریعہ لائی گئی مثبت تبدیلیوں کی بہت تعریف  کی ، جس نے اس روٹ کے تمام حصوں میں فوائد اور ترقی پیدا کی ہے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے. اس کے علاوہ لاؤس اور چین مشترکہ طور پر لاؤس چین بارڈر اکنامک کوآپریشن زون کی تعمیر پر اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں اور چائنا لاؤس 500 کے وی انٹرکنکشن منصوبے کے لاؤس سیکشن کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے جس نے لاؤس کی بجلی کی پیداوار میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سونگ سائی نے یہ بھی  کہا کہ  مصنوعی ذہانت ہمیں انسانی وسائل کو زیادہ مؤثر طریقے سے ترقی دینے اور قدرتی وسائل کو زیادہ موثر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد کرے گی۔ لاؤس چین کے ساتھ تعاون کرنے اور لاؤس کی معیشت کو ترقی دینے کے لئے چین کے تجربے سے سیکھنے کے لئے تیار ہے تاکہ لاؤس کی معیشت وقت کی رفتار کے مطابق چل سکے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • مریم نوازکی نائب صدر ترکیہ سے ملاقات، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • لاؤس اور چین مستحکم دوستانہ شراکت دار ہیں، وزیراعظم لائوس
  • کم عمرونوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچرمتعارف کردیا
  • افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر اب پاسپورٹ کے بغیر رہنے کی کوئی گنجائش نہیں، طلال چوہدری
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی ملاقات
  • پشاور زلمی کا نیا ڈیجیٹل قدم- جنت مرزا ٹیم کی سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر
  • امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اسکے ساتھ مثبت بات چیت ہوگی، وزیر خزانہ
  • پاکستان اور بیلاروس کی حکومتیں تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پر عزم: جام کمال 
  • پاکستان سے انخلاء، غیر قانونی افغانیوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی