قبرستان آنے والے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں ‘سید محمد مظفر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
چیئرمین ناظم آباد ٹائون محمد مظفر ‘وائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ مختلف قبرستانوںکادورہ کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کاوائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹائون میں قائم مختلف قبرستانوں کا دورہ،جس میں پاپوش نگر قبرستان، کھجی گراونڈ قبرستان، اور خاموش کالونی قبرستان شامل ہیں،ا س موقع پر،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین، بی اینڈ آر کے عثمان، XEN واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ظفر ملک و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے،انہوں نے قبرستانوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی،گڑھوں کی بھرائی اور روشنی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی غرض سے آنے والے افرادکو ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے، اس سلسلے میں ناظم آبادٹائون کا محکمہ سینی ٹیشن کا عملہ قبرستان اور ان کے اطراف صفائی،ستھرائی،محکمہ پارکس کا عملہ قبرستانوں میں خودرو جھاڑیوں کی چٹھائی، محکمہ الیکٹریکل کا عملہ قبرستانوں کے اطراف روشنی کے مناسب انتظامات کرنے میں مصروف ہے، جبکہ محکمہ بی اینڈ آر کا عملہ قبرستان کو جانے والی گزرگاہوں کی مرمت او درستگی کے کاموں میں مصروف ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی و مشکلات نہ پیش آئیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا عملہ قبرستان
پڑھیں:
وزیر خزانہ نے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے کا اعتراف کرلیا
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچنے اور ایف بی آر میں کرپشن روکنے میں حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی، مرغی اور دالوں کی قیمتوں پر نظر ہے، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہو رہی ہیں اور یہاں اوپر جارہی ہیں، مڈل مین من مانی کر رہے ہیں۔
ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں: محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نتخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو بخوبی سمجھتا ہوں، ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ سے مل کر یقینی بنائیں گے کہ قیمتیں کنٹرول ہوں، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔
محمد اورنگزیب نے ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے تاجروں سے اپیل کی کہ رشوت نہ دیں اور کہا کہ ایسے لوگوں کو فارغ کر رہے ہیں جو بدعنوانی میں ملوث ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رشوت کی تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر ٹیکس نظام میں رشوت لینے والے موجود ہیں تو انہیں رشوت دینے والے بھی ہیں۔