Jasarat News:
2025-01-22@04:14:53 GMT

اورنگی ٹائون سکیٹر 4میں ایک شخص قتل ‘ملزمان فرار ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر 4 مومن آباد بلاک اے محمد حسین اسکول کے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا اورفرارہوگئے، واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، مقتول کی شناخت 40 سالہ محمد صدیق ولد میرحاتم کے نام سے کی گئی۔ایس ایچ اومومن آباد غلام نبی کے مطابق مقتول محمد صدیق مومن آباد کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ٹیلرماسٹرتھا، مقتول کی مومن آباد ٹیلر گلی میں ٹیلر کی دکان تھی، ابتدائی تفتیش کے دوران فائرنگ کا واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے، مقتول کا اپنے بھائیوں سے عدالت میں جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، مقتول کی والدہ کی مدعیت میں 2 مقدمات بھی تھانے میں درج ہیں جبکہ سال 2022 میں مقتول کا بھانجا فدا حسین بھی جائیداد کے تنازع میں مارا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قبرستان آنے والے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں ‘سید محمد مظفر

چیئرمین ناظم آباد ٹائون محمد مظفر ‘وائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ مختلف قبرستانوںکادورہ کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹائون سید محمد مظفر کاوائس چیئرمین نعمان صدیقی کے ہمراہ ناظم آباد ٹائون میں قائم مختلف قبرستانوں کا دورہ،جس میں پاپوش نگر قبرستان، کھجی گراونڈ قبرستان، اور خاموش کالونی قبرستان شامل ہیں،ا س موقع پر،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر پارکس آصف حسین، بی اینڈ آر کے عثمان، XEN واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ظفر ملک و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے،انہوں نے قبرستانوں کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی،گڑھوں کی بھرائی اور روشنی کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عزیز و اقارب کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی غرض سے آنے والے افرادکو ہر ممکنہ سہولت فراہم کی جائے، اس سلسلے میں ناظم آبادٹائون کا محکمہ سینی ٹیشن کا عملہ قبرستان اور ان کے اطراف صفائی،ستھرائی،محکمہ پارکس کا عملہ قبرستانوں میں خودرو جھاڑیوں کی چٹھائی، محکمہ الیکٹریکل کا عملہ قبرستانوں کے اطراف روشنی کے مناسب انتظامات کرنے میں مصروف ہے، جبکہ محکمہ بی اینڈ آر کا عملہ قبرستان کو جانے والی گزرگاہوں کی مرمت او درستگی کے کاموں میں مصروف ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی و مشکلات نہ پیش آئیں۔

متعلقہ مضامین

  • قبرستان آنے والے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں ‘سید محمد مظفر
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے ٹیلر ماسٹر کو قتل کردیا
  • گلستان جوہر میں نوجوان قتل‘محمود آبا د سے نومولو دکی لاش ملی
  • کراچی: نیپا چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق
  • کراچی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • ڈاکو 4 بھینسیں چھین کر لے گئے، فائرنگ سے 4 شہری بھی زخمی
  • نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے پر فائرنگ سے شہری قتل
  • کراچی: نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے پر فائرنگ سے شہری قتل
  • راولپنڈی؛ تین بچوں کی ماں سے دو افراد کی مبینہ زیادتی، ملزمان نازبیا وڈیو بھی بناتے رہے