کاٹن سوسائٹی میں لوڈشیڈنگ‘ کے الیکٹرک کوشکایت سن کرفیصلہ کرنے کاحکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںکاٹن سوسائٹی اسکیم 33 گلشن اقبال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ ،عدالت نے الیکٹرک کو نیپرا قوانین کے مطابق شکایت سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹمیں کاٹن سوسائٹی اسکیم 33 گلشن اقبال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے ایم ڈی اے الیکٹرک کو تین مہینوں میں درخواست پر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کے الیکٹرک کو نیپرا قوانین کے مطابق شکایت سن کر فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا ،عدالت نے درخواست نمٹادی درخواست گزار کاکہنا تھا کہ کاٹن سوسائٹی کے مکین سو فیصد بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، کے الیکٹرک نے سوسائٹی کو لائن لاسز والے علاقے میں شامل کرلیا گیا ہے، سوسائٹی میں گوٹھوں کی طرح روزانہ چودہ چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے رشوت طلب کیے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکٹرک کو
پڑھیں:
لاہور میں رواں ماہ کے آخر تک الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ
لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں ماہ کے آخر تک دھوئیں سے پاک 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کا ساتواں جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نبیل احمد اعوان،سیکرٹری آصف طفیل اورمتعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں 27 وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی ، جاری اسکیموں اور نئے منصوبوں پر غور کیا گیا، ٹرانسپورٹ،معدنیات، ماہی گیری، ماحول، جنگلات اور جنگلی حیات کاتحفظ، لیبر، لائیو اسٹاک، اوقاف، کموڈیٹیز مینجمنٹ کی وزارتوں اور محکموں کا جائزہ لیا گیا ۔
سینئر صوبائی وزیر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں داخلہ، پولیس، جیل خانہ جات، ہائیکورٹ، قانون و انصاف،خواتین اور تمام طبقات کے انسانی حقوق کا تحفظ اور ترقی،سماجی بہبود کے منصوبوں پر پیشرفت بھی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں بورڈ آف ریونیو، خزانہ، زکوۃ و عشر، ایس اینڈ جی ڈی، تعمیرات ومواصلات،پنجاب اسمبلی، آرکائیوز اینڈ لائبریریز،ہائر ایجوکیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے محکموں کی سالانہ ترقیاتی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعلی ٰ مریم نواز نے پنجاب کے بڑے شہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے راولپنڈی اور سرگودھا میں پناہ گاہوں کے جلد قیام اور اٹک میں ماڈل چلڈرن ہومز کی کم سے کم وقت میں تعمیر کے احکامات دیئے ہیں جبکہ ایک ہزار ایکڑ پر شرمپ فارمنگ منصوبے کی میپنگ مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔