Jasarat News:
2025-01-22@04:23:59 GMT

ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ / آئینی بینچ میںٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کا کیس ،عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر کے 50 ہزار روپے کے مچلکے عوض وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ۔سندھ ہائیکورٹ میں ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ کے ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر بلدیہ محمد عارف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ،عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمشنر کے 50 ہزار روپے کے مچلکے عوض وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ،عدالت نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن بلدیہ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا عدالت کاکہناتھا کہ ٹاؤن میونسپل کمشنر اگر 28 جنوری تک پیش نا ہوں تو گرفتار کرکہ پیش کیا جائے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری

پڑھیں:

کرپشن اور نااہلی: میونسپل کمشنرکو برطرف کیا جائے‘ جناح ٹاؤن کونسل کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی کونسل کا اجلاس منگل کو ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع کی زیر صدارت ٹاؤن آفس میں ہوا، اجلاس میں کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی اور متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرار داد میں میونسپل کمشنر الہٰی بخش بھابن کی کرپشن ونا اہلی اور بدترین کارکردگی کے باعث فوری طور پر برطرفی اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ تمام معزز اراکین جناح ٹاؤن کونسل اس امر پر متفق ہیں کہ جناح ٹاؤن کے میونسپل کمشنر کی بدعنوانی، عوامی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی اور منتخب نمائندگان کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈالنا ناقابل برداشت عمل ہے، میونسپل کمشنر منتخب نمائندگان کے ترقیاتی وانتظامی امور میں غیر ضروری مداخلت کرتے ہیں جس سے سرکاری کام متاثر ہو رہے ہیں۔ میونسپل کمشنر مخصوص افسران کی تعیناتی کے ذریعے کرپشن کو فروغ دے رہے ہیں اور ٹاؤن کے لیے مالی نقصان کا باعث بن رہے ہیں اور عوامی منصوبے تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ میونسپل کمشنر جان بوجھ کر کونسل اجلاسوں میں شرکت سے گریز کرتے ہیں اور منتخب نمائندگان کی تجاویز کو نظر انداز کرتے ہیں جس کی وجہ سے جناح ٹاؤن کے بیشتر ڈپارٹمنٹ ابتر اور غیر منظم حالت میں ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ یہ تمام عوامل جناح ٹاؤن کے عوام کے بنیادی حقوق اور مقامی حکومت کے جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، لہٰذا جناح ٹاؤن کا آج کا یہ اجلاس متفقہ طور پر حکومت سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الہٰی بخش بھابن کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ مضامین

  • کرپشن اور نااہلی: میونسپل کمشنرکو برطرف کیا جائے‘ جناح ٹاؤن کونسل کا مطالبہ
  • اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • شراب و اسلحہ کیس، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت برہم
  • اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • ریٹائرڈ ملازم کے واجبات کیس: ٹاؤن میونسپل کمشنر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • شراب و اسلحہ برآمد کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت برہم
  • علی امین کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت کا اظہار برہمی
  • بنگلادیشی کرکٹر شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • فراڈ کیس؛ شکیب الحسن کے وارنٹ گرفتاری جاری، مگر کیوں؟