انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے20 سال بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے ایڈوائزری جاری ہوئی ہے۔

ایڈوائزری کے تحت 15 ممالک بشمول پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہر اور 2 غیر ملکی ایئر لائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی ہدایات کی گئی ہے۔

9 شہروں میں منڈی بہاء الدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر شامل ہیں۔

پہلی بار بیرون ملک کے15 سے40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودیہ، آذربائیجان، ایتھوپیا،سینگال، کینیا، روس، مصر جانے والےمسافروں کی چھان بین کاحکم دیا گیا۔

لیبیا، ایران، موریطانیہ، عراق، ترکیے، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے مسافروں کی پروفائلنگ کاحکم بھی دیا گیا۔

غیر ملکی ایئر لائنز میں ایک خلیجی اور ایک افریقی ایئر لائن شامل ہے۔

ایڈوائزری جولائی تا دسمبر آئی بی ایم ایس کے ڈیٹابیس کے تجزیے سے تیار کی گئی۔

اجلاس میں ملکوں کے وزٹ، سیاحت، مذہبی، یا تعلیمی ویزوں پر مسافروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافرں کے ریٹرن ٹکٹس، ہوٹل بکنگ سمیت تمام دستاویزات کی مکمل چھان بین کی جائے، وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ دستاویز کی چھان بین کریں۔ 

مشکوک مسافروں اور ان کے سفری مقصد اور مالی انتظامات کیلئے انٹرویو کریں؛ مشکوک مسافروں کا تفصیلی ریکارڈ رکھیں، کسی بھی بے قائدگی کی فوری اطلاع دیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

رینجرز نے اسمگل شدہ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) رینجرز نے حب ریور روڈ کوئٹہ بس ٹرمینل پر چھا پا مار کر کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ۔ ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز انفورسمنٹ کا انسداد اسمگلنگ کے لئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور کسٹم انفورسمنٹ نے حساس ادارے کی اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ اسمگلنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کوئٹہ بس ٹرمینل حب ریور روڈ یوسف گوٹھ کراچی سے کروڑوں روپے مالیت کا بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان بر آمد کر لیا۔ اسمگل شدہ سامان میں ایرانی کپڑ ا،چھالیہ، خشک دودھ، ٹائر،چاکلیٹ،چائنیز نمک،روزمرہ استعمال کاسامان اور مختلف نوعیت کی اشیاء خوردونوش برآمد کر لیں۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔برآمد شدہ سامان کو مزیدو قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت، ملزم گرفتار، 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کی کرنسی برآمد
  • رینجرز نے اسمگل شدہ سامان کی اسمگلنگ ناکام بنادی
  • انٹر پول نے کشتی حادثے میں ملوث 15انسانی اسمگلرز کیخلاف ریڈ نوٹسز جاری کردیے
  • کشتی حادثہ: انٹر پول نے 15 انسانی سمگلرز کیخلاف ریڈ نوٹسز جاری کردیئے
  • یونان، لیبیا اور مراکش کشتی حادثے میں ملوث 15 انسانی اسمگلرز کے انٹرپول کے ریڈ نوٹسز جاری
  • فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا
  • انسانی سمگلنگ روکنے کیلئے جامع حل کی ضرورت