پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی  نے کرکٹ لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول کھلاڑی کا نام بتا دیا۔

پاکستان کے سابق قومی کپتان اظہر علی نے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بعد سب سے مقبول قومی کرکٹر قرار دے دیا۔

حالیہ انٹرویو میں اظہر علی نے بابر اعظم کی بیٹنگ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ بابر کی کپتانی پر کئی بار تنقید کر چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی ان کی بیٹنگ پر سوال نہیں اٹھایا۔

اظہر علی نے کہا، "بابر نے اتنے عرصے تک کپتانی کی، انہیں اس دوران ایک اور ٹیم بنانا چاہیے تھی لیکن جب بات بیٹنگ کی آتی ہے تو وہ مہارت کے ساتھ ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔"

سابق کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی بیٹنگ سے دنیا بھر میں مداحوں کو متاثر کیا ہے۔ "آپ کسی ٹورنامنٹ میں اچھا نہ بھی کھیلیں لیکن بابر واحد کھلاڑی ہیں جو ہجوم کو جنون میں مبتلا کر دیتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے شاہد آفریدی اپنی ہارڈ ہٹنگ کے لیے مشہور تھے۔"

اظہر علی کا کہنا تھا، "بابر نے جس طرح بھارت اور دنیا بھر میں اپنا نام بنایا ہے، وہ قابل ستائش ہے۔ ایک روایتی بلے باز ہونے کے باوجود انہیں جو داد مل رہی ہے، وہ حیران کن ہے۔ شاہد بھائی کے بعد میں نے بابر کو پہلا کھلاڑی دیکھا ہے جو اس حد تک مقبول ہے۔"

اظہر علی کے اس بیان کو شائقین اور کرکٹ ماہرین نے بابر اعظم کی مہارت اور ان کی مقبولیت کا ایک اور اعتراف قرار دیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اظہر علی

پڑھیں:

گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ اپنا گلیکسی ایس 25 الٹرا دو روز بعد 22 جنوری کو ایک ان پیک ایونٹ میں متعارف کرائے گی اس کے باوجود یہ فون انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ پوکو کا ایکس 7 پرو اپنی دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا، دوسرے نمبر پر پوکو ایکس 7 پرو، گلیکسی اے 55 تیسرے اور گلیکسی ایس 24 الٹرا چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

ریڈمی نوٹ 14 پرو پلس پانچویں، ریئل می 14 پرو+ چھٹے جبکہ آئی فون پرو میکس ساتویں نمبر پر ہیں۔

ریڈمی نوٹ 13 پرو آٹھویں، ون پلس 13 نویں اور سام سنگ گلیکس اے 16 10ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
  • بیماری سے نبردآزما ونود کامبلے کی اہلیہ کرکٹر کا سہارا بن گئیں
  • ٹرمپ کی تقریب حلف براداری کا دعوت نامہ ملا، ملکی حالات کے باعث معذرت کرلی، عارف علوی کا دعویٰ
  • 190 ملین پاؤنڈ حکومت کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں: فوادچودھری کا بڑا دعویٰ
  • بوم بوم شاہد آفریدی کا پاکستان انٹرنیشنل اسکول (انگلش) میں شانداراستقبال
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے باوجود سابق کھلاڑی تنقید کیوں کررہے ہیں؟
  • بابر اعظم اور محمد رضوان نے ساجد خان کی خواہش پوری کردی
  • ملتان ٹیسٹ: ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 4 کھلاڑی آؤٹ
  • کرکٹ اور مقامی ٹیلنٹ کے فروغ میں آئی ایل ٹی 20 کا کردار شاندار ہے، سابق پاکستانی کپتان عرج ممتاز