خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8کارندے گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور : پولیس نے خواتین سمیت منشیات فروش گروہ کے 8کارندے گرفتار کرکے کروڑوں مالیت کی چرس برآمد کرلی۔
زرائع کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا نے پولیس ٹیم کے ساتھ بڑی کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ 3خواتین سمیت 8بین الاضلاعی منشیات ڈیلر کو منشیات کی ڈلیوری دینے کیلئے آتے رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گامن، روبن، ریحان، ناصر محمود، فوزیہ، لبنی شہزادی وغیرہ شامل ہیں۔
ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی 50کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پشاور سے آن لائن ذرائع استعمال کرکے منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کرلیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوفیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ تحصیل سمندری کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مظفر گڑھ میں فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ ملزمان نے 4 اپریل کو اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔
ملزمان نے پولیس کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم ملزمان نے گزشتہ روز اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔
متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔