اسلام آباد : وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ بھی ایگزیکٹو کے معاملات میں براہ راست مداخلت سے گریز کرے۔

سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈیپورٹیشن پالیسی سے متعلق سینیٹر دنیش کمار نے سوال کیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ سوالات کمیٹیز کو بھیجنے پر اعتراض کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سوالات کے جوابات تحریری طور پر پیش کئے جاتے ہیں، کمیٹیوں میں دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے جاتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پالیسی کی گنجائش سروس رولز میں موجود ہے، پہلے تین سال کے لئے ڈیپوٹیشن ہوتی ہے، پھر دو سال تجدید ہوتی ہے، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلوں میں کہا کہ ڈیپوٹیشن کو معمول ہے ۔

نہ بنایا جائے، حکومت کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتی ،عدلیہ بھی ایگزیکٹو کے معاملات میں براہ راست مداخلت سے گریز کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمن حکومت نے 27 جون 2024 سے موثر قانون میں دہری شریعت کی گنجائش فراہم کی،اس اقدام کے تحت درخواست دہندگان اپنی اصل شہریت کے ساتھ جرمن شہریت بھی برقرار رکھ سکتے ہیں،پاکستان نے جرمنی کے ساتھ دہری شہریت کی منظوری دے دی ہے، اب جرمن حکومت کی جانب سے ایم او یو دسخط کا انتظار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد وہ پاکستانی شہری جنہوں نے ماضی میں اپنی پاکستانی شہریت ترک کر دی تھی اپنی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کر سکیں گے، پاکستان کے بائیس ملکوں کے ساتھ دہری شہریت کے معاہدے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان:وزیراعلی خیبر پختونخوا ( کے پی کے )  علی امین گنڈاپور کاکہنا  ہے کہ آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاکہ  بانی تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) عمران خان و بشری بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں، اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی، چوروں اور قابض حکومت کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے، ہمارا مقصد ملک میں امن قائم کرنا ہے، جس کے لیے ہم مذاکرات کرنےپر راضی ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے کاکہنا تھا کہ ملک کی سلامتی کے لیے ہم ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ہم نے کبھی بھی ملک کو خطرے میں ڈالنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سینیٹ کو بتایا گیا کہ جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کے حوالے سے کام ہورہاہے جلد اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی،سعودی
  • حکومت کسی ادارے میں مداخلت نہیں کرتی،عدلیہ بھی انتظامی معاملات سے دور رہے،وزیر قانون
  • حکومت کسی ادارے میں مداخلت نہیں کرتی،عدلیہ بھی انتظامی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے، وزیر قانون
  • قانون سازی ہمارا کام ہے، عدلیہ مداخلت نہ کرے، وزیر قانون
  • عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا،راحب بلیدی
  • ’’بار بار پوچھنے پر بہت سے سوالات کے جواب نہیں ملتے‘‘
  • عوام کے تعاون سے چلنے والے مدارس میں حکومتی مداخلت کا جواز نہیں،سراج الحق
  • آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، علی امین گنڈاپور