غیرقانونی کنکشنز کاٹنے پر علاقہ مکینوں کا کےالیکٹرک عملے پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی کے علاقوں اے بی سینیا لائن اور لائنز ایریا میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کاٹنے کے دوران علاقہ مکینوں نے کے الیکٹرک کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے دوران 4 ملازمین زخمی ہوگئے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اس علاقے میں نادہندگان پر بجلی کی مد میں واجب الادا رقم 27 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
حملہ کرنے والے بجلی چوری میں ملوث ہیں، تشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والوں کیخلاف قانونی کی جائے گی۔
لائنز ایریا اے بی سینیا لائن میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن کاٹنا مہنگا پڑ گیا، مشتعل ہجوم نے کےالیکٹرک عملے کو گھیر کر تشدد اور پتھراؤ کیا جس سے کےالیکٹرک چار ملازمین زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ جی آر او فلیٹس کے قریب پیش آیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کشیدگی پر قابو پایا۔
دوسری جانب کےالیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں نادہندگان پر بجلی کی مد میں واجب الادا رقم 27 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عملے پر تشدد کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے، کنڈا مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد: 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی نائن سے منسلک انٹرگراؤنڈ مین ہول کیبلزمیں آگ لگ گئی
فائل فوٹواسلام آباد کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن جی نائن سے منسلک انڈر گراؤنڈ مین ہول کیبلزمیں آگ لگ گئی۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق گرڈ اسٹیشن سے منسلک 17 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آیا ہے۔
آئیسکو ترجمان کا کہنا ہےکہ متاثرہ فیڈرز میں کراچی کمپنی، جی ٹین فور، ٹو، ایف ایٹ ون شامل ہیں۔
جی نائن فور، جی ایٹ ٹو، جی ٹین مرکز، جی نائن تھری فیڈرز بھی متاثر ہیں۔
آئیسکو ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی جلد بحال کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔