غزہ جنگ پرعالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور:
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حماس کو مزاحمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل مظالم کے دوران عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز سے جاری بیان کےمطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 471 دن کے غزہ معرکے کی شان دار کامیابی پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس اور اہل غزہ کو تاریخی مزاحمت پر بھرپور خراج تحسین کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امریکا اور مغرب کی حمایت جاری رہی اور بد قسمتی سے عالم اسلام کے حکمران اور 70لاکھ افواج خاموش رہیں تاہم حماس نے اس سب کے باوجود ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کرنے سے ہی ہم سرخرو ہو سکتے ہیں، جہاد اور مزاحمت میں ہی امت کی زندگی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان
پڑھیں:
مدرسہ عربیہ ریاض العلوم میں ختم بخاری شریف
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد ڈیتھا اسٹیشن زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام روڈ پرتقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن کی تقریب آج بروز پیر صبح10 بجے شروع ہوگی تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق سابق مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی محمد افضل سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔