مہارانی یسوبائی کے کردار میں رشمیكا مندانا کا نیا روپ: مداح پرجوش
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
وکی کوشل کے مداح انہیں تاریخی ڈرامہ فلم "چھاوا" میں چھترپتی سنبھاجی کے روپ میں دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ تاہم، فلم میں رشمیكا مندانا کے مہارانی یسوبائی کے کردار کا پہلا روپ سامنے آتے ہی شائقین کی بے چینی ختم ہو گئی۔
میکرز نے ٹریلر ریلیز سے ایک دن قبل رشمیكا کا پہلا لک جاری کیا۔ پوسٹر میں رشمیكا مندانا مہاراشٹری ساڑھی، روایتی زیورات اور نتھ کے ساتھ شاندار نظر آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر فینز نے رشمیكا کے لک کو دل اور فائر ایموجیز کے ساتھ سراہا۔ کچھ نے تبصرہ کیا، "زبردست لک"، "رشمیكا جی کا احترام"، "رشمیكا کے لیے ایک اور بلاک بسٹر"۔
یہ فلم شیواجی ساونت کے مشہور مراٹھی ناول "چھاوا" پر مبنی ہے، جو بہادری اور جرات کی ایک سچی کہانی پیش کرتی ہے۔
فلم میں اکشے کھنہ، اورنگزیب کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ موسیقی آسکر یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے دی ہے۔ تاریخی جنگی مناظر سے بھرپور یہ فلم 14 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم سرحد سے دراندازی کو روکیں گے، ہم امن و امان کو بحال کرینگے، تاریخی رفتار اور طاقت کیساتھ کام کرینگے، ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کرینگے، ہمیں یہ کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ افغانستان سے اپنے فوجی ساز و سامان کی واپسی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، سرحد سے دراندازی کو روکیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کیا اور کہا کہ سرحدی حفاظتی اقدامات کا خاکہ پیش کریں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو بچانے کی ضرورت ہے، امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیئے، ٹک ٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پہلا قدم ہے، آنے والی انتظامیہ نے تین ماہ سے کم عرصے میں یہ کامیابی حاصل کی۔
نومنتخب صدر نے کہا کہ ہم سرحد سے دراندازی کو روکیں گے، ہم امن و امان کو بحال کریں گے، تاریخی رفتار اور طاقت کے ساتھ کام کریں گے، ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کریں گے، ہمیں یہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اپنے فوجی ساز و سامان کی واپسی چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کیس کا ریکارڈ جاری کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق بقیہ ریکارڈ جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر قتل سے متعلق ریکارڈ بھی جاری کریں گے، عوامی دلچسپی کی حامل دیگر دستاویزات بھی جاری کریں گے۔