Jasarat News:
2025-01-22@04:42:52 GMT

پاکستان ڈاک کو عالمی معیار کی کوریئرکمپنی بنانے کا ٹاسک

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

پاکستان ڈاک کو عالمی معیار کی کوریئرکمپنی بنانے کا ٹاسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات ونجکاری علیم خان کی زیرصدارت پاکستان پوسٹ کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک دے دیاگیا۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کے بہتربزنس ماڈل سے چند ماہ میں مثبت تبدیلی نظرآنے لگی ہے، ہمیں کفایت شعاری کے ساتھ غیرضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

اس موقع پر وزیرمواصلات نے پاکستان پوسٹ کو 30 جون تک ریونیو 14 ارب تک بڑھانےکا ٹاسک دیا اور پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک بھی دے دیا۔

پاکستان پوسٹ کے حکام نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان پوسٹ نےگزشتہ سال کے مقابلے 23.

5 فیصد زائد محصولات حاصل کیے ہیں، پاکستان پوسٹ نے1.4 ارب روپے مالیت کے نئےکاروبار بڑھانے کے اقدامات لیے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اخراجات میں کمی کے اقدامات سے رواں مالی سال 2.4 ارب روپےکی بچت ہوگی، بقایاجات کی وصولی اور پوسٹ آفس کی بلڈنگز کو کرائے پر دینے سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان پوسٹ

پڑھیں:

پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوتا جارہا ہے، گورنر سندھ

کراچی میں گورنر سندھ کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس شخص نے غلطی کی ہے اس کو معافی بھی مانگنی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوتا جارہا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے غلطی کی ہے اس کو معافی بھی مانگنی ہوگی۔ آپ نے پاکستان کو کافی پیچھے کردیا ہے، پاکستان کا مستقبل مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کے مستقبل کی بات کرنی ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سیاست تو زندگی بھر چلتی رہے گی، ایسا کام نہ ہی کریں جس پر معافی مانگنی پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • جے ایس ایم یو پاکستان کی ٹاپ 5 جامعات میں شامل
  • پارلیمانی شفافیت پر فافن نے نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی
  • حکومت کا 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار۔چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی،عمران خان
  • انصاف تک رسائی امیر اور غریب کیلئے مختلف معیار
  • پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوتا جارہا ہے، گورنر سندھ
  • غلطی کرنے والے شخص کو معافی مانگنی ہوگی، گورنر سندھ
  • پاکستان میں سرمائی سیاحت کے رنگ
  • عالمی بینک کا پاکستان کے ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ روابط کو بہتر بنانے پر زور
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ بائیکرز لینز کا اعلان