چیٹ جی پی ٹی نے کس طرح جان لیوا مرض کی نشاندہی کرکے ایک شخص کی جان بچائی؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ایک سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت مصنوعی ذہانت، چیٹ جی پی ٹی نے جان لیوا بیماری کی تشخیص کرکے اس کی جان بچانے میں مدد کی۔ گمنام صارف نے ریڈاٹ پوسٹ میں بتایا کہ اس نے کچھ دن پہلے ہلکی ورزش کی، جس کے بعد اسے پورے جسم میں شدید درد محسوس ہونے لگا، صحت میں اچانک بگاڑ کے بارے میں الجھن میں صارف نے چیٹ جی پی ٹی نے اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کی تجویز دی۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی نے آواز پر مبنی نیا فیچر متعارف کروا دیا
’میں نے چیٹ جی پی ٹی کو اپنی علامات کی وضاحت کی اور اس نے مجھے فوری طور پر اسپتال جانے کی سفارش کی اور بتایا کہ اس کی بتایا کہ میری بتائی گئی علامات رابڈومائلیسس کے ساتھ منسلک ہیں۔‘
چیٹ جی پی ٹی کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے، وہ شخص اسپتال گیا، جہاں اس نے ٹیسٹ کروائے جو رابڈومائلیسس کے لیے مثبت آئے۔’جس کے بعد مجھے ایک ہفتہ اسپتال میں رہنا پڑا، میں نے اپنے لیب ٹسٹ کا تجزیہ کرنے کے لیے چیٹجی پی ٹی کا بھی استعمال کیا،جو کہ میڈیکل ٹیم کے کہنے کے برابر تھا، میں جانتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے اس سے پہلے کہ مجھے ڈاکٹر کی طرف سے بتایا جائے کہ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے کیے گئے تجزیہ کی وجہ سے کیا ہو رہا ہے، ایک ہفتہ علاج کے بعد میں بالکل ٹھیک ہوں جو کہ چیٹ جی پی ٹی کے مرہون منت ہوں۔‘
یہ بھی پڑھیں: نیویڈیا کا مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا اور مفت چیٹ بوٹ متعارف، یہ چیٹ جی پی ٹی سے کیسے مختلف ہوگا؟
یاد رہے کہ رابڈومائلیسس ایک سنگین طبی حالت ہے ، جس میں مبتلا انسان کے پٹھوں کے ٹشو تیزی سے ٹوٹ جاتے ہیں، جو کئی پیچیدگیوں جیسے گردے کو نقصان، میٹابولک ایسڈوسس اور الیکٹرولائٹ عدم توازن کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بیماری چیٹ جی پی ٹی ڈاکٹر رابڈومائلیسس علاج ورزش.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی ڈاکٹر رابڈومائلیسس علاج
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کرپٹ ثابت‘دنیا نے اصل چہرہ دیکھ لیا : عطا تارڑ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دنیا کے کرپٹ لیڈر ثابت ہو گئے، دنیا نے بانی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 238 کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہائی کورٹ میں کیس پر اپیل میں جائیں گے، تو یہ جہاں مرضی جائیں، ان کے پاس 190 ملین پائونڈ کا جواب نہیں ہے۔ جس طرح میں نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو چیلنج کیا تو کوئی سامنے نہیں آیا، تاریخ میں سب سے بڑا 190ملین پائونڈ کا ڈاکا ڈالا گیا۔ مجرم اور حواریوں کو سزا ہوئی ہے۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے پاکستان کو پیسہ واپس کیا تو انہوں نے اپنی جیبوں میں پیسہ ڈال لیا، ڈکیتی کے بعد کہتے ہیں ہم نے تو یونیورسٹی میں سیرت النبی کی تعلیم دی، بتائیں تو سہی کون سا عالم وہاں دینی تعلیم دے رہا ہے؟۔ یہ تو مذہب کارڈ استعمال کرکے مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب تم پر مہر لگ چکی، ہمیشہ ڈاکو رہو گے۔ ملک میں تقسیم کرکے سیاست کو زہر آلود کیا۔ وفاقی وزیر نے اپنے حلقے کے عوام سے خطاب میں کہا کہ اس علاقے میں گیس کا مسئلہ ہے، اسے حل کریں گے، عوام سے جو الیکشن میں وعدے کیے، ان وعدوں کو پورا کرنے آئے ہیں۔