محکمہ موسمیات نے ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کی صورتحال مزید بڑھ گئی۔

دستاویز کے مطابق یکم ستمبر سے 15 جنوری 2024 کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

دستاویز کے مطابق سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں جبکہ پوٹھوہار میں ہلکی خشک سالی کی صورتحال دیکھی گئی۔

دستاویز کے مطابق بارانی علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ہے۔

دستاویز کے مطابق اٹک، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، بھکر، لیہ، ملتان میں بھی بارشیں معمول سے کم ہوئیں جبکہ راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا میں بھی خشک سالی دیکھی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کے امکان نہ ہونے پر خشک سالی کے حالات مزید بڑھنے کا امکان ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بارشوں کے باعث خشک سالی دستاویز کے مطابق محکمہ موسمیات معمول سے

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ شعبان کا چاند30جنوری بروز جمعرات  نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ 
کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کا چاند30جنوری بروز جمعرات نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی صبح 5 بجکر 36 منٹ پر ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی،چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔

ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں سرد ہوائیں تھم گئیں ،سردی کی شدت میں معمولی کمی
  • محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیش گوئی کردی
  • ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ
  • محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کردیا
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • موسم سرما کے دوران بارشوں میں 50 فیصد تک کمی کیوں؟
  • بلوچستان میں برفباری کے بعد سردی میں اضافہ، راستے بند
  • بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری کے بعد سردی میں اضافہ، راستے بند
  • بلوچستان میں برفباری اور بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ