پاک فضائیہ کے جے ایف17طیاروں کی سعودی عرب تک بنا رکے پرواز
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پاک فضائیہ کے جے ایف17طیاروں کی سعودی عرب تک بنا رکے پرواز WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے کثیر ملکی فضائی جنگی مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے، لڑاکا طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے بنا رکے اڑان بھری۔آئی ایس پی آرکے مطابق کثیر قومی فضائی جنگی مشق “اسپیئرز آف وکٹری 2025” سعودی عرب میں منعقد ہو رہی ہے، ان مشقوں میں شرکت کے لیے پاک فضائیہ کا جے ایف-17 تھنڈر بلاک III لڑاکا طیاروں پر مشتمل دستہ سعودی عرب پہنچ گیا جس میں فضائی اور زمینی عملہ شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے اپنے ہوم بیس سے سعودی عرب کے لیے براہ راست اڑان بھری اور اس دوران ائیر ٹو ائیر ایندھن بھرنیکا کام انجام دیا۔ یہ جے ایف 17 طیاروں کی طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیتوں کا مظہر ہے، پاک فضائیہ کے پائلٹس اے ای ایس اے ریڈار اور بی وی آر میزائلوں سے لیس جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کے ساتھ مشق میں شریک ہوں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اسپیئرز آف وکٹری میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، یونان، قطر، یو اے ای، امریکا اور برطانیہ کے جدید لڑاکا طیارے اور کمبیٹ سپورٹ ایلیمنٹس بھی شامل ہیں۔ سعودی شاہی فضائیہ پانچویں بار اسپیئرز آف وکٹری کی میزبانی کر رہی ہے، یہ مشق تکنیکی ترقی، ائیر پاور ایپلی کیشن میں بڑھتی ہوئی پیچیدگی اور مشترکہ فضائی دفاعی چیلنجوں میں شریک فضائیہ کے اندر باہمی تعاون کو بڑھانیکا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے
پڑھیں:
ڈھاکا کی مسافر خاتون کی طبیعت خراب، طیارے کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ
---فائل فوٹودبئی سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز میں سوار خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 501 دبئی سے ڈھاکا جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں سوار ایک بنگلا دیشی خاتون مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔
پائلٹ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قریب ترین کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
شارجہ سے بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی پرواز کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
اجازت ملنے پر بوئنگ 737 طیارے نے جناح ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔
ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئر پورٹ پر موجود ڈاکٹرز نے خاتون مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر خاتون مسافر کو میڈیکل ٹیم نے نجی اسپتال منتقل کیا۔
ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ کراچی ایئر پورٹ پر موجود ہے جو اگلی پرواز کی تیاری میں ہے۔