وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کا علم ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کےحوالے سے پہلے ایک بیان دیا بعد میں دوسری بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، وزیراعظم کو ملاقات کا علم ہے۔ آرمی چیف نے بیرسٹرگوہر سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

اُن کا کہنا مزید تھا کہ بیرسٹر گوہر سے کیا بات چیت ہوئی، آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر ا رمی چیف

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پرمشاورت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جاتی امرا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔

اتوار کو مسلم لیگ ن لاہور کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورت حال سے آگاہ کیا اوراہم امور پرمشاورت کی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو بتایا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، اب ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے گراف میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے مہنگائی میں کمی اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات اور کوششوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امور اہمیت بے روزگاری پاکستان جاتی امرا حکومت سیاسی و قومی مسلم لیگ ن مشاورت مہنگائی میاں شہباز شریف نواز شریف وزیر اعظم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • آرمی چیف نے وزیراعظم کو بیرسٹر گوہر کے ساتھ ملاقات سے آگاہ کیا: خواجہ آصف
  • آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ہونے والے ملاقات بارے وزیراعظم کو آگاہ کردیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بیرسٹر گوہر سے ملاقات:آرمی چیف نے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا، وزیر دفاع
  • آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر وزیراعظم کو بریف کردیا گیا
  • آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر وزیراعظم کو بریف کردیا گیا: حکومتی ذرائع
  • پی ٹی آئی سے مذاکرات : نواز شریف کی شہباز شریف کو اہم ہدایات
  • وزیراعظم کی جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات پی ٹی آئی سے مذاکرات پر مشاورت
  • شہباز،نواز ، مریم کی ملاقات، پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات پر غور
  • وزیراعظم شہباز شریف کی میاں نواز شریف سے ملاقات، اہم امور پرمشاورت