امریکا عالمی ادارہ صحت سےعلیحدہ، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی پہلے روز اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت (W.H.O) سے امریکا کے علیحدہ ہونےکے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ دوسری مرتبہ ہےکہ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے امریکا کو نکلنےکا حکم دیا ہے۔اپنے پہلے دور صدارت میں کورونا کی وبا کے دوران ٹرمپ عالمی ادارہ صحت پر سخت تنقید کرتے رہے اور بعد میں امریکا کو ادارے سے علیحدہ ہونےکا حکم جاری کیا جسے جوبائیڈن نےاقتدار میں آکر واپس کردیا تھا۔
ذرائع کے مطابق امریکا کے عالمی ادارہ صحت چھوڑنے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں ادارے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ادارہ دنیا بشمول امریکا کے لوگوں کی صحت و تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، ادارہ وبائی امراض، بیماریوں کی بنیادی وجوہات تلاش کرکے ان کا سدباب کرتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ امید ہے امریکا اپنے فیصلے پر نظرثانی کرےگا، اس معاملے میں امریکا کے ساتھ مل کر تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
امریکی فیصلے پر یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ یقین ہے امریکی انتظامیہ عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ چین عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔چین ہمیشہ کی طرح عالمی ادارہ صحت کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مددکرےگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عالمی ادارہ صحت امریکا کے
پڑھیں:
بورڈنگ پاس اور چیک ان کا خاتمہ؟ عالمی فضائی سفر کی انڈسٹری میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی فضائی سفر کو تیز اور آسان بنانے کے لیے بڑی تبدیلیوں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
ممکن ہے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر پروازوں کے لیے چیک ان کرنے یا اپنا بورڈنگ پاس تلاش کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
دی گارڈینز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO)، جو دنیا بھر میں ایئر لائن کے قوانین کو ترتیب دینے میں مدد کرتا ہے، ایک ایسی تبدیلی لانا چاہتا ہے جسے ”digital travel credential“ کہا جائے گا۔ یہ آپ کو اپنے پاسپورٹ کی تفصیلات اپنے فون پر محفوظ کرنے کی اجازت دے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ چند سالوں میں ہو سکتا ہے کہ آپ فلائٹ بک کر سکیں اور اپنے فون پر فوری طور پر ”سفر پاس“ حاصل کر سکیں۔ اگر آپ کی پرواز کے ساتھ کچھ بھی بدل جاتا ہے تو یہ پاس خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ آپ کو چیک ان کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جب آپ کا چہرہ چیک پوائنٹ پر اسکین کیا جائے گا تو ایئر لائن کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ ہوائی اڈے پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ آپ اپنا پاسپورٹ اپنے فون پر بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور ID اور ٹکٹ دکھانے کے بجائے ہوائی اڈے سے گزرنے کے لیے چہرے کی شناخت کا استعمال کر سکیں گے۔
ٹریول ٹیک کے ماہر Valérie Viale نے کہا کہ یہ 50 سالوں میں ہوائی سفر میں سب سے بڑی تبدیلی ہوگی۔ آخری بڑی تبدیلی 2000 کی دہائی کے اوائل میں ای ٹکٹس تھی۔ اب، انڈسٹری آن لائن شاپنگ جیسے نظام کی طرف جانا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ جدید سسٹمز کو اپ گریڈ کیا جائے۔
ائیرپورٹ کو فیس اسکینرز اور ٹولز جیسی چیزوں کے ساتھ اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہوگی جو فون سے پاسپورٹ دیکھ اور معلومات پڑھ سکیں ۔ وائل نے کہا کہ بہت سے ایئر لائن سسٹم پرانے ہوچکے ہیں اور 50 سال سے گزرنے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے ممالک میں مختلف ایئر لائن سسٹم اچھی طرح سے کام نہیں کرتے۔ مستقبل میں، چیزیں مسافروں کے لیے زیادہ مربوط اور ہموار ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی