ٹرمپ نے اسپین کو برکس کا حصہ سمجھتے ہوئے دھمکی دے ڈالی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور متنازع بیان دیتے ہوئے اسپین کو ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بلاک برکس کا حصہ سمجھ لیا اور اسے ٹیرف میں اضافے کی دھمکی دے ڈالی۔
وائٹ ہاؤس میں ایک صحافی کے سوال پر جس میں اسپین کے دفاعی بجٹ کے بارے میں پوچھا گیا تھا، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اسپین برکس ممالک میں شامل ہے اور جلد ہی اسے امریکی ٹیرف میں غیرمعمولی اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ برکس بلاک میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقا، مصر، متحدہ عرب امارات، ایران اور ایتھوپیا شامل ہیں جبکہ اسپین اس بلاک کا حصہ نہیں ہے بلکہ یہ یورپی یونین اور ناٹو کا رکن ہے۔
ٹرمپ کے بیان پر اسپین کی وزیر تعلیم اور حکومتی ترجمان پلار الیگیریا نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ امریکی صدر نے یہ بیان کیوں دیا۔ شاید وہ کچھ بھول گئے ہیں یا کسی غلط فہمی کا شکار ہیں لیکن میں واضح کرتی ہوں کہ اسپین برکس کا حصہ نہیں ہے۔
دوسری جانب عالمی حالات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپین پر تنقید کی وجہ اس کا ناٹو کے دفاعی بجٹ کے معیار پر پورا نہ اترنا تھی۔ ناٹو کے قوانین کے تحت رکن ممالک کو اپنی آمدنی کا 2 فیصد دفاع پر خرچ کرنا ضروری ہے، مگر اسپین نے گزشتہ سال صرف 1.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹرمپ حکومت آنے سے پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، عرفان صدیقی
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور ہمیشہ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کیساتھ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ ٹرمپ کے آنے سے پاکستان کی سیاست کے اندر کوئی زلزلہ آجائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور ہمیشہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی قیادتیں بدلتی رہتی ہیں، صدور آتے رہتے ہیں، ممالک کے تعلق ممالک سے ہوتے ہیں افراد سے نہیں ہوتے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت آنے سے پاکستان کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی میڈیا پر خبر چلتے ہوئے ابھی دیکھی ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کا مسودہ سات جماعتوں کے ساتھ اسی دن شیئر کر دیا تھا۔ ہمارے اتحادی ابھی اپنی لیڈرشپ کے پاس گئے ہیں اور آپس میں مشاورت کر رہے ہیں، مشاورت کے بعد ہماری ذیلی کمیٹی بنی ہے جس کی آپس میں ایک میٹنگ ہوگی۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ابھی یہ بات ابتدائی مراحل پر ہے، سات جماعتیں اپنا اپنا موقف لے کر دو تین دنوں میں جمع ہوں گی۔