محکمہ موسمیات نے ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کردیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
علامتی فوٹو
محکمہ موسمیات نے ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کی صورتحال مزید بڑھ گئی۔
دستاویز کے مطابق یکم ستمبر سے 15 جنوری 2024 کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
دستاویز کے مطابق سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں جبکہ پوٹھوہار میں ہلکی خشک سالی کی صورتحال دیکھی گئی۔
دستاویز کے مطابق بارانی علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ہے۔
دستاویز کے مطابق اٹک، چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، بھکر، لیہ، ملتان میں بھی بارشیں معمول سے کم ہوئیں جبکہ راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا میں بھی خشک سالی دیکھی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کے امکان نہ ہونے پر خشک سالی کے حالات مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارشوں کے باعث خشک سالی دستاویز کے مطابق محکمہ موسمیات معمول سے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
— فائل فوٹوخیبر پختون خوا میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے جبکہ یہاں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق دوپہر اور رات کو گرد آلود ہوائیں چلنےکا بھی امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ڈی آئی خان اور بنوں میں ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 40 جبکہ بنوں میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنےکا امکان ہے۔