نمائش دھرنا کیس میں گرفتار شدگان کی رہائی، ناصر شاہ اور وقار مہدی کے مشکور ہیں، علامہ شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں ایس یو سی رہنما کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، بالخصوص بلاول بھٹو زرداری کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی خصوصی دلچسپی نے اس اہم اور نازک معاملے کے حل کو ممکن بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی بصیرت افروز ہدایت پر انتھک اور مخلصانہ کاوشوں کے نتیجے میں کراچی احتجاجی دھرنے کے دوران گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی رہائی کا وعدہ پورا کر دیا گیا، یہ ایک نہایت خوش آئند پیش رفت ہے جس پر ہم بارگاہِ الہیٰ میں شکر بجا لاتے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ناصر حسین شاہ اور وقار مہدی کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے اس حساس اور پیچیدہ معاملے میں سنجیدگی، تعاون اور عملی اقدامات کا مظاہرہ کیا، ہمیں قوی امید ہے کہ باقی غیر حقیقی مقدمات بھی جلد ختم کیے جائیں گے اور تمام مسائل احسن طریقے سے اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، بالخصوص بلاول بھٹو زرداری کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی خصوصی دلچسپی نے اس اہم اور نازک معاملے کے حل کو ممکن بنایا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سینیٹر ناصر بٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو خراجِ تحسین، ترسیلات زر کے نئے ریکارڈ کو پی ٹی آئی بیانیے کی شکست قرار دے دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے مارچ2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ایک ماہ میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر بھیج کر وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ اس امر کا ثبوت ہے کہ بیرون ملک پاکستانی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ترسیلات زر روکنے کی “ملک دشمن کال” کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔
ناصر بٹ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 28 ارب ڈالر کی مجموعی ترسیلات بھیج کر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی تخریبی سیاست کے ساتھ نہیں بلکہ ملک کی ترقی و استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے منعقدہ کنونشن ان کی خدمات کے اعتراف اور سہولیات کی فراہمی کے تاریخی اقدامات کا نقطۂ آغاز ہے۔ سینیٹر ناصر بٹ نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کیے ہیں اور آئندہ بھی ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جائے گی۔
“ریکارڈ ترسیلات بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی ملک دشمن سوچ کے ساتھ نہیں
Post Views: 4