ترکیہ، ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ترکیہ کے ایک سیاحتی علاقے کے ہوٹل میں آتشزدگی واقعے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی حصے تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم ہوٹل کی کثیر منزلہ عمارت آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منزلوں تک پھیل گئی، تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ میں 11جنوری کو سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی، ہلاک افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی،جوافغان صوبے پکتیکا کے ضلع وازخوا کے گاؤں کا رہائشی تھا،آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کی لاش گزشتہ روز افغان حکام کے حوالے کی گئی،ایسے واقعات افغان شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی کے واضح ثبوت ہیں،توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمے داریاں پوری کرے گی،توقع ہے عبوری افغان حکومت دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوست ایلون مسک کو کونسا عہدہ دیں گے ؟پتا چل گیا
مزید :