پارلیمانی شفافیت پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی نئی جائزہ رپورٹ جاری کردی گئی۔
فافن رپورٹ میں سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی ویب سائٹس کا جائزہ لیا گیا، کچھ ویب سائیٹس نے کافی معلومات جبکہ دیگر کم از کم معیار کے زاویے پر بھی پورا نہیں اتریں۔
رپورٹ کے مطابق آئی پی یو معیار پر سینیٹ ویب سائٹ نے سب سے زیادہ یعنی 69 فیصد عمل کیا، پنجاب اسمبلی نے 64 فیصد اور قومی اسمبلی نے 61 فیصد عمل کیا۔
فافن جائزہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی نے 51 فیصد اور سندھ اسمبلی نے 40 فیصد عمل کیا جبکہ بلوچستان اسمبلی کی ویب سائٹ نے 38 فیصد عمل کیا، یہ عدم مطابقت، سیاسی پولرائزیشن ماحول میں غلط معلومات کے خطرات بڑھاتی ہیں، ملک کی پارلیمانی ویب سائیٹس گزشتہ 2 دہائیوں میں واضح ارتقائی عمل سے گزریں، اپ ڈیٹ معلومات کے لیے پارلیمانی ویب سائٹ متحرک مرکز کے طور پر ابھریں۔
رپورٹ کے مطابق پارلیمانی ویب سائٹس کی شفافیت، افادیت بڑھانے کے لیے مزید اصلاحات ضروری ہیں، ایسی اصلاحات سے پارلیمانی عمل اور جمہوریت کیخلاف ڈس انفارمیشن بھی رکے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پارلیمانی ویب فیصد عمل کیا اسمبلی نے

پڑھیں:

سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی

سعیداحمد سعید: سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی ہدایت جاری کردی، عمرہ ویزہ رکھنے والے مسافروں کیلئےسعودی عرب حکومت نے نئی شرط عائد کردی۔
سعودی حکومت نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو نئی ہدایت جاری کردی، ہر سال 15 شوال کے بعد عمرہ زائرین کو سعودی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئرلائنز کو نئی ہدایت پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا۔

 سعودی ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ شوال کی 15 تاریخ کے بعد مسافرایئرلائنز بورڈنگ نہ دیں،خلاف ورزی کرنے پر مسافروں اور ایئرلائنز کیخلاف کارروائی ہوگی،سعودی ایوی ایشن نے ایئرلائنز کے لیے نیاہدایت نامہ جاری کردیا۔
 

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کا طبی معائنہ، وائٹ ہاوس نے رپورٹ جاری کردی
  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ رپورٹ جاری
  • سعودی حکومت نےعمرہ زائرین کیلئے نئی شرط رکھ دی
  • سعودی حکومت نے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایت جاری کردی
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • کے پی مائنز اینڈ منرل بل، پی ٹی آئی کا منظوری کے لیے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ
  • عالمی معاشی ترقی میں ایشیا الکاہل ممالک کا حصہ 60 فیصد، رپورٹ
  • پی ٹی آئی کا کے پی مائنز اینڈ منرل بل کی منظوری کیلیے عمران خان سے اجازت لینے کا فیصلہ
  • امریکا کی نصف سے زیادہ بالغ آبادی کا اسرائیل کےلئے ناپسندیدگی کا اظہار، سروے رپورٹ
  • مذاکرات میں امریکا کی نیت اور عزم کا جائزہ لیں گے، ایران