وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گورنر سے اختیارات لے کر خود یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔

خیبرپختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بن گیا ہے، جس کا اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے

اس قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صوبے کی جامعات کے چانسلر ہوں گے۔

نئے قانون کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل جامعات سے متعلق اختیارات گورنر کے پاس تھے، تاہم اب یہ وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے ہیں۔

نئے قانون کے تحت اب وزیراعلیٰ اکیڈمک سرچ کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

نئے قانون کے مطابق وائس چانسلر کا تقرر 4 سال کے لیے کیا جائےگا، تاہم کارکردگی غیرتسلی بخش ہونے کی صورت میں کسی بھی وقت یہ تقرری ختم ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سرکاری یونیورسٹیوں سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں طلب کرلی

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے گزشتہ دنوں کے پی یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 پاس کرکے منظوری کے لیے گورنر کو منظوری کے لیے بھیجا تھا، تاہم گورنر فیصل کریم کنڈی نے بل اعتراض کے ساتھ واپس کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews جامعات خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گورنر وائس چانسلر وزیراعلی وی سی تقرر وی نیوز یونیورسٹی چانسلر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جامعات خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گورنر وائس چانسلر وزیراعلی وی سی تقرر وی نیوز یونیورسٹی چانسلر کے لیے

پڑھیں:

عمران خان غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں: علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان ((نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان و بشریٰ بی بی غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اللہ کی ذات کے سوا کسی چیز کا خوف نہیں، پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ و میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی، شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ وہ کرتے ہیں جو خوف کے سائے تلے رہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر کے بجائے وزیراعلی خیبر پختونخوا یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے
  • گورنر کے اختیارات ختم ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جامعات کے چانسلر بن گئے
  • گورنر کے بجائے وزیراعلی خیبرپختونخوا یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے
  • پولیس موبائل کی جگہ بلٹ پروف گاڑیوں کا بندوبست کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
  • گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ کے پی جامعات کے چانسلر بن گئے
  • خیبرپختونخوا:صوبائی حکومت نے نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو ہٹانے کیلئے قانون تیار کرلیا
  • دوسرے صوبے میں رجسٹرڈ گاڑی پنجاب میں نہیں چلے گی،نیا قانون لاگو
  • عمران خان غیر قانونی سزا کے باوجود قانون پر یقین رکھتے ہیں: علی امین گنڈاپور
  • بیوروکریٹ وائس چانسلر مقرر کرنے کا فیصلہ، سندھ کی جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان