ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، شہری گھروں میں محصور
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے سے بالائی علاقوں کے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات جدت کی جانب گامزن، جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام وادی نیلم میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شدید برفباری سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
نیلم ویلی کے علاقے گریس، شونتر ویلی میں ایک ایک فٹ جبکہ کیل، جاگراں، لوات بالا میں 5 سے 8 انج اور پہاڑوں پر 4,4 فٹ برف پڑچکی ہے، علاقے میں متعدد رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں جس سے علاقہ مکینوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
گلگت بلتستان میں ضلع استور میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، خیبرپختونخوا میں کالام، سوات میں بھی برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: برفباری میں سیاحوں کا اولین ترجیحی مقام
آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر بالائی علاقے پاکستان خیبرپختونخوا شونتر ویلی گلگت بلتستان موسم نیلم ویلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالائی علاقے پاکستان خیبرپختونخوا شونتر ویلی گلگت بلتستان نیلم ویلی
پڑھیں:
بلوچستان : بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اِضافَہ
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔بلوچستان کی وادی زیارت اورگرد و نواح میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے، زیارت شہر میں اب تک 3 انچ برف پڑ چکی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین کے بالائی علاقوں میں برفباری سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چمن وگردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے. بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ جس کے باعث این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ نافظ کردی گئی ہے۔