چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر ہان زنگ نے  دعوت پر واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق امریکہ میں اپنے قیام کے دوران، ہان زنگ نے امریکہ کے نو منتخب نائب صدر  وانس سے بات چیت کی، اور امریکی کاروباری برادری کے نمائندوں، ٹیسلا کے سی ای او مسک، اور بروکنگز انسٹی ٹیوشن کے اعزازی چیئرمین تھورنٹن سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ہان زنگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹرمپ کے درمیان حال ہی میں  اہم ٹیلیفونک بات چیت ہوئی اور اگلے مرحلے میں چین امریکہ تعلقات کی ترقی کے حوالے سے کئی اہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے۔ چین سربراہان مملکت کی سفارت کاری کی اسٹرٹیجک  رہنمائی میں  صدر شی جن پھنگ اور صدر ٹرمپ کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے امریکہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ واشنگٹن میں کیپیٹل کے روٹونڈا میں منعقدہ  صدارتی حلف برداری کی  تقریب میں امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔ امریکہ کے نو منتخب نائب صدر  وانس نے بھی اسی دن باضابطہ طور پر امریکہ کے نائب صدر کے طور پر حلف اٹھایا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری 40 برس بعد اِن ڈور کیوں ہوئی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امنے اپنے عہدے کا حلف کیپیٹول روٹونڈا میں اٹھا لیا۔ 40 برسوں میں یہ پہلی بار ہے جب امریکی صدر تقریبِ حلف برداری اِن ڈور ہوئی۔

حلف برداری کی تقریب ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر واشنگٹن ڈی سی میں شدید سرد موسم کے سبب منعقد کی گئی ہے۔

جمعے کے دن صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ شدید سرد موسم کے باعث انہوں نے یہ حکم دیا ہے کہ تقریبِ حلف برداری ان ڈور منعقد کی جائے جس طرح 1985 میں رونلڈ ریگن کے وقت ہوئی تھی۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ امریکا کے 45 ویں صدر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری 40 برس بعد اِن ڈور کیوں ہوئی؟
  • نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس نے عہدے کا حلف اٹھالیا
  •  محسن نقوی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے،ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے
  • وزیرداخلہ محسن نقوی ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کیلئے امریکہ پہنچ گئے
  • ڈونلڈ ٹرمپ آج امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
  • چین اور امریکہ دونوں عظیم ملک ہیں، چینی نائب صدر
  • دعوت کے باوجود ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے کیوں نہیں گئے؟عارف علوی نے وجہ بتا دی
  • ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب آج منعقد ہوگی‘چار روزہ تقریبات کل اختتام پذیرہوجائیں گی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی