بیجنگ :  چین کی وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ  نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2024 میں چین کے شہروں اور قصبوں میں روزگار کے  12.56 ملین نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں  اور روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی ہے۔  ملک بھر میں بے روزگاری کی اوسط شرح 5.1فیصد رہی. سال 2024 کے اختتام پر غربت سے نکلنے والے 33.

052 ملین افراد  کو روزگار ملاہے اور  6.65 ملین بیمہ شدہ کاروباری اداروں کو 38.6 بلین یوآن کی بے روزگاری انشورنس جاری کی گئی۔ وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ کے متعلقہ حکام کا کہنا تھا  کہ چین میں سماجی تحفظ کے نظام میں اصلاحات کو  آگے بڑھایا جا رہا ہے،ریٹائرمنٹ کی قانونی عمر کو بتدریج توسیع دینے کی پالیسی کو  بھی مستحکم اور منظم انداز میں فروغ دیا جارہا ہے اور  نئے شعبوں میں کام کرنے والوں  کے لئے  “انجری پروٹیکشن”  پر مبنی آزمائشی  منصوبے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ 2024 کے اختتام تک چین میں  1.389 ارب سوشل سیکیورٹی کارڈ ہولڈرز موجود تھے، جن میں سے 1.07 ارب کو الیکٹرانک سوشل سیکیورٹی کارڈ  ملا ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پی ایم ای ایکس میں 41.488 بلین روپے کے سودے

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 41.390 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 32،284 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 16.643 بلین روپے رہی۔ جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 11.157 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 4.851 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.707 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.659 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.381 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.309 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 715.733 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 458.641 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 193.891 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 106.189 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 97.278 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 95.718 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 12.682 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 46 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 98.483 ملین روپے رہی۔

متعلقہ مضامین

  • حماس اسرائیل معاہدہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے‘راشد نسیم
  • ایٹم توڑنے کے دعو ے پراہل نیوزی لینڈ ٹرمپ سے خفا
  • پی ایم ای ایکس میں 40.816 بلین روپے کے سودے
  • تعلیم کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، مریم نواز
  • مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل کی برآمد میں 9.6 فیصد اضافہ
  • مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہے گی، عالمی بینک
  • پی ایم ای ایکس میں 41.488 بلین روپے کے سودے
  • لاپتا افراد کمیشن کو گزشتہ 6 برس کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ
  • لاپتہ افراد کمیشن میں سال 2024 میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟