غیر قانونی بھرتی کیس میں شریک ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کے ہمراہی ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کے ہمراہی ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، پراسیکیوشن نے رائے ممتاز کی عبوری ضمانت کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔
انہوں نے استدعا کی کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے خارج کی جائے، پراسیکیوشن کے وکیل عامر سعید راں نے مؤقف اپنایا کہ بعدازگرفتاری کے بعد عبوری ضمانت دائر نہیں ہوتی۔
پراسیکیوشن کی یہ درخواست ہائیکورٹ سے خارج ہو چکی ہے ، ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ٹرائل کورٹ میں دوبارہ عبوری ضمانت دائر کی۔
عدالت نے رائے ممتاز کی عبوری ضمانت کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رائے ممتاز کی عبوری ضمانت
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج، 30 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج
اسلام آباد(این این آئی+نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد کی عدالت نے 26 نومبر کو احتجاج پر درج مقدمات میں 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افصل مجوکا نے 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے ضمانت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمے میں گرفتار 30 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔عدالت کی جانب سے وکلاء صفائی اور پراسکیوشن کے دلائل مکمل ہونے پر ہفتے کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔