بیجنگ :
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے سے دستبرداری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت عامہ کے شعبے میں ایک مستند پیشہ ورانہ بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے ڈبلیو ایچ او نے عالمی صحت کی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کو کمزور کرنے کے بجائے مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔ چین ہمیشہ کی طرح ڈبلیو ایچ او کے فرائض ، صحت عامہ کے بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی صحت کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا تاکہ طب اور صحت کے شعبے میں انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے ۔

ترجمان نے کہا کہ چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی پوری انسانیت کو درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے اور کوئی بھی ملک اس سے الگ نہیں رہ سکتا .

آب و ہوا کی تبدیلی سے فعال طور پر نمٹنے کے لئے چین کا عزم اور اقدامات مستقل رہے ہیں۔ چین انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے وژن کو برقرار رکھتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا فعال طور پر جواب دینے اور مشترکہ طور پر عالمی سبز اور کم کاربن تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھےگا.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

صیہونی حکومت کے جرائم کی سزا بین الاقوامی ذمہ داری ہے، یوم غزہ پر ایرانی وزارت خارجہ کا پیغام

ترجمان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی و قتل عام کے مقابلے میں غزہ کے لوگوں کی تاریخی استقامت کو سلام کرتے ہيں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں لکھا ہے کہ فلسطینیوں کی صیہونیوں کے استعماری اور نسل پرستی پر مبنی غاصبانہ قبضے کی زنجیروں سے رہائی اور حق خود ارادیت کے لیے مزاحمت اور جدوجہد بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک انسانی اور قانونی حق ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یوم غزہ، مزاحمت کی علامت کے موقع پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یوم غزہ، مزاحمت کی علامت کے موقع پر، ہم ان بے گناہ بچوں، خواتین اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہيں جو گزشتہ سولہ مہینوں سے غاصب صیہونی حکومت کی سامراجی سازش کا شکار رہے ہيں اور اسی طرح ہم صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی و قتل عام کے مقابلے میں غزہ کے لوگوں کی تاریخی استقامت کو سلام کرتے ہيں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی استعماری اور نسل پرستی پر مبنی غاصبانہ صیہونی قبضے کی زنجیروں سے رہائی اور حق خود ارادیت کے لیے مزاحمت اور جدوجہد بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک انسانی اور قانونی حق ہے اور تسلسل کے ساتھ جنگي جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والی غاصب صیہونی حکومت کو سزا نہ دیئے جانے کی روایت کو ختم کرنا، بین الاقوامی انسانی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کا فیصلہ، شکایات کیا ہیں؟
  • ڈبلیو ایچ او اور پیرس معاہدہ چھوڑنے کے امریکی فیصلے پر اظہار افسوس
  • چین کو امریکہ کی جانب سے پیرس معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر تشویش ہےوزارت خارجہ
  • غزہ کو 1 کروڑ 25 لاکھ لٹر ایندھن فراہم کرینگے، قطر کا اعلان
  • صدر ٹرمپ نے پیرس کلائمیٹ چینج معاہدے سے علیحدگی سمیت متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے
  • چین عالمی معیشت کے لئے مزید “سرپرائز” لائے گا، چینی وزارت خارجہ
  • ٹک ٹاک نے امریکہ کے روز گار کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے، چینی وزارت خارجہ
  • سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کا امریکہ میں سیاسی تبدیلی پر تجزیہ
  • صیہونی حکومت کے جرائم کی سزا بین الاقوامی ذمہ داری ہے، یوم غزہ پر ایرانی وزارت خارجہ کا پیغام