راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث افغان شہری ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، مارے گئے افغان شہری کا تعلق صوبہ پکتیکا، افغانستان سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغان شہری کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد 20 جنوری کو افغانستان کے حوالے کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہیں، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: افغان شہری

پڑھیں:

پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز

راولپنڈی: پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ 11 جنوری کو ہلاک کیے گئے افغان شہری کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی ہے، افغان شہری افغانستان کے صوبے پکتیا کے علاقے بلورائی کا رہائشی تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان،سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا
  • پاکستان میں دہشت گردی, ملوث افغان شہری کی لاش افغان حکومت کے حوالے
  • پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث افغان شہری ہلاک، آئی ایس پی آر
  • پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث افغان شہری ہلاک: آئی ایس پی آر
  • پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی کارروائی،دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک
  • پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک
  • بلوچستان میں آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلا
  • ژوب، افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ، 5خارجی ہلاک