راکھی ساونت کےڈانس چیلنج پر ہانیہ عامر کا سخت ردِعمل،ویڈیووائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے کیے گئے ڈانس چیلنج پر اسپیشل ویڈیو پر بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق آئے دن کسی نہ کسی نئے تنازع کا شکار خود کو جان بوجھ کر کروانے والی راکھی ساونت انڈسٹری کی بولڈ اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔بھارت میں لائم لائٹ میں رہنے والی راکھی ساونت اور بھارتی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کے درمیان ایک شو کے حوالے سے تنازعہ ہوا جہاں دونوں کو ایک ساتھ پرفارم کرنا تھا۔ لیکن نورا فتیحی آخری وقت پر شو میں شریک نہ ہوئیں حالانکہ انہوں نے راکھی سے دگنی فیس لینے کا وعدہ کیا تھا۔ جس پر راکھی ساونت نے نورا فتیحی کی غیر پیشہ ورانہ رویے پر تنقید کی۔
اداکارہ نے نورا فتیحی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستانیوں کی عزت کرنے چاہیے، میں نے ایک بھارتی ہوکر پاکستان کو پیار دیا کیونکہ میں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے اور مجھ سے پیار کرنے والے زیادہ مداح پاکستانی ہیں’۔
اسی انٹرویو میں راکھی نے خود کو آئٹم گرل اور کوئین آف رئیلٹی شو قرار دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنچ بھی دے ڈالا اور کہا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں ان سب کو میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں’۔
راکھی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پاکستان بھر کے سوشل میڈیا پیجز پر اس پر خوب تبصرے ہونے لگے۔
راکھی کا ہانیہ عامر کو مخاطب کرنا ہی تھا کہ ڈمپل کوئین جو بھارتی گانوں اور ٹرینڈنگ ڈائیلاگز پر ریلز بناتی رہتی ہیں راکھی کے الفاظ پر بھی ریلز بنا کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
ہانیہ عامر اپنی روایتی ریلز کی طرح میک اپ کرواتے ہوئے ویڈیو بنائی اور راکھی ساونت کے الفاظ پر بھرپور ایکسپریشن دیتی دکھیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا کہ ’راکھی جی، ایک آئیکون ہیں‘۔
ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی اور بھارتی فینز کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:بائیڈن کے استعمال شدہ قلم پھینک کر ٹرمپ کاخاموش پیغام
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: راکھی ساونت ہانیہ عامر نورا فتیحی
پڑھیں:
عامر خان نے سلمان کو بلاک بسٹر فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئیل کی تجویز دے دی
بالی وڈ کے سپر اسٹارز عامر خان اور سلمان خان نے بگ باس 18 کے فائنل میں اپنی دوستی اور مزاحیہ انداز سے شائقین کو محظوظ کیا۔
عامر خان، اپنے بیٹے جنید خان کی فلم "لوویاپا" کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے، جہاں ان کے ساتھ جنید اور کو-اسٹار خوشی کپور بھی موجود تھے۔
شو کے دوران خوشی اور جنید نے دونوں خانز کے درمیان "لوویاپا موومنٹ" کا مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ان سے ایک دوسرے کے فونز چیک کرنے کو کہا۔ عامر نے سلمان سے ان کا فون چیک کرنے کو کہا، جس پر سلمان نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "کیا چیک کروں یار؟ یا تو رینا دتہ یا کرن راؤ کا میسج ہوگا!"
فون چیکنگ کے دوران سلمان نے عامر سے کہا، "فون کھولتے ہی تو گر جائے گا۔" عامر نے جواباً کہا، "گر جاؤں تو سنبھال لوں گا، لیکن انڈیا کو گرنے نہیں دوں گا۔" یہ مکالمہ حاضرین کو قہقہوں میں مبتلا کر گیا۔
بعدازاں، سلمان نے بھی عامر کے فون پر چٹکی لیتے ہوئے کہا، "تیرے فون میں کیا ہوگا؟ یا تو رینا یا کرن کا میسج ہوگا!" اس مزاحیہ نوک جھوک نے ان کی دوستی کی مضبوطی اور بہترین کامیڈی ٹائمنگ کو ظاہر کیا۔
شو کے آخر میں، دونوں اسٹارز نے اپنی 1994 کی فلم "انداز اپنا اپنا" کے مشہور بائیک سین کو دوبارہ زندہ کیا، جس کے پس منظر میں گانا "دو مستانے چلے زندگی بنانے" چلایا گیا۔ عامر نے ہنستے ہوئے اس فلم کے سیکوئل کی تجویز دی، جس نے مداحوں کو جوش و خروش میں مبتلا کر دیا۔