ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنے کیریئر اور کام کے اصولوں کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ تب تک کام کریں گے جب تک وہ کام کرسکتے ہیں، ان کا اس وقت تک کام چھوڑنے کا ارادہ نہیں جب تک ان کا جسم اور دماغ اس کی اجازت دیتے ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے آرام اور ذہنی سکون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہونی چاہیے، کام سے مناسب چھٹی لینے سے توانائی حاصل ہوتی ہے اور ذہن میں شفافیت آجاتی ہے جس سے کام پر دھیان دینے میں بھی مدد ملتی ہے۔

جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ فلم میں کاروباری حوالے سے آنے والی مشکلات کا کیسے سامنا کرتے ہیں تو ان کا جواب تھا کہ فلم اچھی چلتی ہے یا نہیں، اس سے قطع نظر توجہ کے ساتھ کام کرتے رہنا چاہیے۔

انہوں نے اپنی زندگی کا فلسفہ 4 الفاظ میں سمو کر بیان کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں یہ 4 چیزیں ہونی چاہئیں؛ سُکھ، شانتی، سیوا اور صحت۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ یہ 4 رہنما اصول ایک بامقصد زندگی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں جس سے نہ صرف پیشہ وارانہ زندگی میں کامیابی ملتی ہے بلکہ ذاتی زندگی بھی کامیاب ہوتی ہے۔
مزیدپڑھیں:کیا حکومت 15 سال سے پرانی گاڑیوں کو ختم کرنے جا رہی ہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض پر اتفاق کرلیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں کے ساتھ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک انٹرویو کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا تھا ’دو اداروں کے ساتھ ٹرم شیٹ پر دستخط کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 6 سے 7 فیصد شرح سود پر ملنے والا یہ قرض قلیل مدتی یا ایک سال تک کے لیے ہیں، ایک بینک کے ساتھ دو طرفہ قرض اور دوسرے کے ساتھ تجارتی قرضہ ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے اگست میں بتایا تھا کہ پاکستان آئندہ مالی سال تک مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر تک لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ سنگل بی ریٹنگ کی جانب بڑھنے پر تبادلہ خیال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا ’اس حوالے سے ہماری جانب سے کیے گئے اقدامات رواں مالی سال کے ختم ہونے سے پہلے مکمل ہوسکتے ہیں۔ آئی ایم ایف کے ساتھ فروری کے آخر میں پہلے جائزے پر بات چیت ہوگی، پاکستان نے اس جائزے کے حوالے سے پیشگی اقدامات کئے ہیں، ہم نے بہترین معاشی اصلاحات کی وجہ سے ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہماری کاوشوں کے مثبت اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، ملکی معیشت میں لچک،استقلال اور آگے بڑھنے کی صلاحیت نمایاں ہے، حکومت کو ابتدامیں فسکل اور مانیٹری دباؤکا سامنا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افراط زر، معاشی وصنعتی ترقی اور قادرتی آفات جیسے مسائل درپیش تھے، مضبوط مالیاتی پالیسیوں کے ذریعے افراد زر پر قابو پایا گیا، آئی ایم ایف کے مدد سے توانائی اور محصولات میں جامع اصلاحات کیے۔

متعلقہ مضامین

  • عبدالوحید قریشی پوری زندگی تعلیم کے فروغ کیلیے کوشش کرتے رہے، تنظیم اساتذہ
  • ٹھیکیدارمافیا کی حوصلہ شکنی تک بار بار انہدامی کارروائی کرتے رہیں‘سولنگی
  • پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض پر اتفاق کرلیا
  • اکشے کمار کی فلم ’اسکائی فورس‘ سینسر بورڈ سے بغیر کسی کٹ کے پاس
  • بل کلنٹن سے واش روم میں کیا بات ہوئی، سابق چیف جسٹس ارشاد حسن نے بتادیا
  • اکشے کمار نے بگ باس 18 کے فائنل میں کیوں شرکت نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
  • راکھی ساونت نے ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو ڈانس مقابلے کا چیلنج دے کر تہلکہ مچادیا
  • احساس کمتری کا شکار ہیں ؟ علامات کیا ؟ چھٹکارہ کیسے حاصل کریں ؟ جانیں
  • ہم جب تک 20 وکٹیں حاصل کرتے رہیں گے تب تک خوش رہیں گے : شان مسعود