ساتھی اور حمایتی ہونے کا دم بھرنے والے ایلون مسک کی ایک حرکت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مشکل کھڑی کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف بردادی میں ایلون مسک نے بھی شرکت کی۔

ایلون مسک ٹرمپ کے پُرجوش حامی، صدارتی انتخابی مہم کے سب سے اہم ڈونر اور اب ان کی کابینہ کے رکن بھی ہیں۔ 

تاہم تقریب حلف برداری میں ان کی ایک حرکت سے تنازع کھڑا ہوگیا جب ایلون مسک نے ٹرمپ کو منتخب کرانے پر امریکیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایلون مسک نے اپنے ہاتھوں سے دو بار سیلوٹ کیا جو کہ ہو بہو نازی سلام کا طریقہ ہے۔ جسے ’سیگ ہیل‘ یا نازی سلام کہا جاتا ہے۔

سلام کے اس انداز کو 1926 میں نازی پارٹی نے باضابطہ طور پر اپنایا تھا۔ سلام کے اس طریقے کو ایڈولف ہٹلر کی فرمانبرداری کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

یاد  رہے کہ اس طرزِ سلام کو مغربی ممالک میں یہود مخالف سمجھا جاتا ہے۔ جرمنی، آسٹریا اور سلوواکیا میں یہ غیر قانونی ہے۔

ایلون مسک کے اس متنازع عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا رجحان دیا۔ اکثر نے اسے کھلم کھلا فاشسٹ عمل اور نازی ازم کی حمایت قرار دیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایلون مسک

پڑھیں:

حلف برداری کی تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے توجہ کا مرکزبن گئے

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ان کے پانچوں بچے تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے، 47 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور41 سالہ ایرک ٹرمپ گہرے نیلے رنگ کے سوٹ پہنے فخر کے ساتھ یو ایس کیپیٹل پہنچے۔ٹرمپ کی بڑی بیٹی 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ سبز رنگ کے اسکرٹ سوٹ اور میچنگ کیپ میں نظر آئیں، جبکہ ان کی سوتیلی بہن، 31 سالہ ٹفنی ٹرمپ بھی تقریب میں موجود تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے چھوٹے بیٹے 18 سالہ بارون ٹرمپ بھی روایتی سیاہ سوٹ پہنے اور سلیقے سے بنے بالوں کے ساتھ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ حلف برداری تقریب، ایلون مسک کو نازی سلام مہنگا پڑگیا
  • حلف برداری کی تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے توجہ کا مرکزبن گئے
  • صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد ایلون مسک پر نازی سلیوٹ دینے کا الزام
  • امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری 40 برس بعد اِن ڈور کیوں ہوئی؟
  • ٹرمپ کی حلف برداری تقریب: محسن نقوی امریکا پہنچ گئے
  • نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کون سی 2 بائبل پر حلف اٹھائیں گے؟
  • نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی
  • ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری یا جشنِ تاجپوشی؟
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی