ویرات کوہلی کا بھارتی فوجی جوان کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی فوجی نوجوان ہاتھ میں موبائل پکڑے ویرات کوہلی کے پاس آتا ہے تاکہ ان کے ساتھ تصویر لی جا سکے لیکن ویرات اسے انکار کرتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نے فوجی جوان کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کر دیا اس لیے اپنے رول ماڈل یا آئیڈیل کا انتخاب سمجھداری سے کریں۔
Virat Kohli denied a selfie to a army man ????
Chose your idol wisely ☹️pic.
— Ctrl C Ctrl Memes (@Ctrlmemes_) January 20, 2025
سمیر نامی صارف نے لکھا کہ ایسے کھلاڑی ان کے آئیڈیل نہیں ہو سکتے کیونکہ یہ لوگ پیسے کے لیے کرکٹ کھیلتے ہیں ہندوستان کے لیے نہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے انہیں بہت زیادہ توجہ دے کر مشہور کر دیا ہے۔آہان حیدر لکھتے ہیں کہ کوئی آرمی کے نوجوان کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کیسے کر سکتا ہے۔ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ویرات کوہلی اب یوکے کی آرمی کے ساتھ سیلفی لیں گے۔ایک ایکس صارف نے ویرات کوہلی کو لکھا کہ آپ دن بدن نظروں سے گرتے جا رہے ہیں۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی کھلاڑی کا رویہ دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی ہے اور ویرات کوہلی کو ایک فوجی نوجوان کے ساتھ ایسا رویہ اپناتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی۔
مزیدپڑھیں:’عمر ایوب اپنے دادا کے نقش قدم پر چل رہے ہیں‘، آئین پاکستان کی کتاب پٹخنے پر پی ٹی آئی رہنما پر تنقید
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے وقت آخری یادگار سیلفی
واشنگٹن: امریکا کے 46ویں صدر جوبائیڈن چند گھنٹوں کے بعد سابق سربراہ مملکت ہوجائیں گے جبکہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔
جوبائیڈن اپنی اہلیہ جل کے ساتھ وائٹ ہاؤس سے رخصت ہوئے اور انہوں نے برانڈے میں روانہ ہوتے وقت آخری سیلفی بھی لی جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’امریکا اور امریکیوں ہم تم سے بہت پیار کرتے ہیں‘۔
جوبائیڈن کی وائٹ ہاؤس سے رخصتی کے ساتھ ہی اُن کا سیاسی اور پبلک کیریئر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے اور اب وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزاریں گے۔