City 42:
2025-01-22@04:32:18 GMT

محمد اورنگزیب کی سعودی نیشنل بینک کے چیئرمین سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

سٹی 42 : وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی نیشنل بینک کے چیئرمین  سعید بن محمد الغامدی سے ملاقات ہوئی ہے۔ 

 وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی حالیہ اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی مالیاتی درجہ بندی میں بہتری سے آگاہ کیا، دونوں شخصیات نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں بینکاری کے شعبے میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کی ، اس کے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی فائدے کے لیے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

معیشت بہتری کی جانب گامزن، پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض ملےگا، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال میں تیزی سے بہتری آرہی ہے، کمزوریاں دور کرنے کا یہی وقت ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے معاہدے پر تیار ہے، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا وفد فروری میں پاکستان کا دورہ کرےگا، فروری میں آئی ایم ایف وفد سے کلائمٹ فنڈنگ پر بات چیت کریں گے، پاکستان نے 6 سے 9 ماہ میں آئی ایم ایف سے کلائمٹ فنڈنگ کا ہدف مقرر کیا ہے۔

دریں اثنا ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جی ڈی پی بہتر ہورہی ہے اور شرح سود میں نمایاں کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی ہے، پاکستان ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر بہت سے پروگرامز پر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور کے فیز ون پر کام جاری ہے، پاکستان میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں معیشت کے استحکام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کررہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

محمد اورنگزیب نے مزید کہاکہ پرائیویٹ سیکٹر ملک میں روزگار کی فراہمی کے لیے بہتر کردار ادا کررہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک چائنا اکنامک کوریڈور قرض محمد اورنگزیب مشرق وسطیٰ ملکی معیشت وفاقی وزیر خزانہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • محمد اورنگزیب کی چیئرمین سعودی نیشنل بینک و تیونس کے وزیر خارجہ سے ملاقات
  • پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، محمد اورنگزیب
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی شراکت کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • معیشت بہتری کی جانب گامزن، پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض ملےگا، وزیر خزانہ
  • مشرق وسطیٰ کے 2 بینک پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض دینے پرآمادہ
  • پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا، وزیر خزانہ کی تصدیق
  • پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر کا قرض ملے گا، وزیر خزانہ
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئےڈیووس روانہ
  • جدہ: سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد فاروق وفاقی وزیر مصدق ملک کو شیلڈ پیش کررہے ہیں