ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی . لائسنس حاصل کرنے کے لئے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ٹریفک پولیس نے صوبے میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں ترمیم کی ہے۔موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت صوبائی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی ہے۔عمر کے تقاضے کو پورا کرنے والے درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں جانے سے پہلے آن لائن پری اپائنٹمنٹ حاصل کرنا ہوگی اور ٹوکن لینے کے بعد انہیں اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ نامزد برانچ میں ذاتی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔رجسٹریشن کے بعد، درخواست دہندگان کو میڈیکل آفیسر کے ذریعہ فٹنس امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے افراد کو پہلے لرنر کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا، جو ایک سال کے لیے ہوگا۔محکمہ ٹریفک کاروں اور موٹرسائیکلوں دونوں کے لیے مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرتا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس لائسنس حاصل کے لیے
پڑھیں:
پی ایم ای ایکس میں 40.816 بلین روپے کے سودے
کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں جمعہ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 40.816 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 36،318 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 21.179 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 6.461 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 5.979 بلین روپے، ڈبلیو ٹی ا?ئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.866 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.156 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.045 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 546.317 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 533.662 ملین روپے، ایلومینم کے سودوں کی مالیت 459.890 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 279.892 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 146.752 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 54.543 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 54.341 ملین روپے اور پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 52.843 ملین روپے رہی۔