فیصل کریم کنڈی سے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے ہیڈ آف کنٹری ڈیلیگیشن فرید عبدالقادر محمد کی ملاقات، مختلف امورپر غور
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس (IFRC) کے ہیڈ آف کنٹری ڈیلیگیشن پاکستان فرید عبدالقادر محمد نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
خیبر پختون خواہ کے جنوبی علاقوں، خاص طور پر ڈیرہ اسماعیل خان کے فلڈ آپریشنز اور اپر چترال میں موسمی اثرات کے مسائل زیر بحث آئے۔
گورنر نے ان علاقوں میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور کرّم کے مسائل اور آئی ڈی پیز میں فرق کو واضح کیا۔ گورنر نے ریڈ کریسنٹ کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ فرنٹ لائن پر کام کرتے ہیں اور ان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ گورنر نے بتایا کہ خیبر پختون خواہ حکومت نے سی ایم بلوچستان اور سندھ کے تعاون سے کرّم میں ادویات کی ترسیل کو یقینی بنایا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا، عبدالقادر پٹیل
اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ یہودیوں کی کُل آبادی جتنے ہمارے پاس مولوی ہیں مگر دعائیں قبول نہیں ہورہیں، صرف بددعائیں دینے سے اسرائیل تباہ نہیں ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین پر بحث کے دوران پیپلزپارٹی کے عبد القادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسی لاکھ یہودی ہیں اتنے تو ہمارے پاس مولوی ہیں لیکن دعا قبول نہیں ہورہی ہے، کیا ہم اب بھی ابابیلوں کے انتظار میں ہیں، اگر ابابیلیں آ بھی گئی ہیں تو وہ ہمیں ہی ماریں گی۔
قادر پٹیل نے کہا کہ اس ہاؤس میں اسرائیل کے حق میں تقریر ہوئی اور اسما حدید نے تقریر کی کہ اسرائیل کو تسلیم کرو، اس جماعت نے اپنے ایم این اے سے باز پرس نہیں کی جس کا مطلب ہے کہ یہ پالیسی میٹر تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہی جماعت ہے جس نے ایک یہودی کیلئے مہم چلائی۔ بھٹو صاحب گرفتار ہوئے تو پوری اسلامی دنیا کہہ رہی تھی ان کو پھانسی نہ دو۔ او آئی سی قابل عمل بلانی ہوتو پھر بھٹو کی طرح پھانسی بھی لگتی ہے اس لیے سوچ سمجھ کر بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید نے کہا تھا کہ نیند میں بھی کشمیر و فلسطین پر دھوکہ نہیں کھا سکتے۔
قادر پٹیل نے کہا کہ آج اسرائیل اور امریکی قانون ساز ایک بندے کو مانگ رہے ہیں، جس طرح کے حالات ہیں وہ جیل میں بند شخص کو لے بھی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کینالز کے مسئلے پر ہم نے قرارداد جمع کرائی تو آپ شور کر رہے تھے، آپ اس دن بھی شور کرتے رہے اور ہماری بات نہیں مانی، انہوں نے کاغذ لہرایا کہ فلاں نے نہروں کی منظوری دی جبکہ ان کو پتہ ہی کہ اس فورم کا کام ہی نہیں منظوری دینا۔
قادر پٹیل نے کہا کہ صدارتی خطاب کے دوران آصف علی زرداری نے کینالز کی کھل کر مخالفت کی۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں بات کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بائیکاٹ کردیا۔