اسلام آ باد: اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جسٹس سید منصورعلی شاہ کے بینچ میں سے ایک مخصوص کیس نکالنا سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے کی نفی و توہین عدالت کے مترادف ہے، جسٹس منصور کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بار ہمیشہ آئین قانون کی بالا دستی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے کھڑی رہی ہے، جب چیف جسٹس عمر عطا بندیال اس کے وقت سینئر جج مخاصمت میں بینچ تبدیل کرتے تھے تو ہم قاضی فائز عیسی کی حمایت کرتے تھے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا  کہ ویسے سپریم کورٹ کے پشاور بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسی و جسٹس سید منصور علی شاہ نے اس معاملے کو طے کر دیا تھا، جب ایک دفعہ کوئی کیس کسی بینچ میں لگ جائے اور اس کی شنوائی ہو تو اس کیس کا حتمی فیصلہ ہونے تک وہی بینچ سماعت و تصفیہ کرے گا۔
اسلام ہائی کورٹ بار نے کہا  کہ جسٹس سید منصورعلی شاہ کے بینچ میں سے ایک مخصوص کیس نکالنا سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے کی نفی و توہین عدالت کے مترادف ہے، ہم ماضی کے فیصلوں کی روشنی میں اصولی موقف کے حوالے سے جسٹس سید منصورعلی شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا  کہ جو کیس پہلے سے وہ سن چکے ہیں وہی کیس ان کے سامنے لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو یہ سپریم کورٹ نہیں بلکہ سرکاری عمل داری کا ایک ذیلی ادارہ کہلائے گا جو آئین سے ماورائے اور عدلیہ کی آزادی پر حملہ تصور ہو گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے کہا  کہ ہم وکلا پہلے کی طرح آج بھی متحرک اور منظم ہیں عدلیہ کی آزادی اور آئین کے اصلی حالت میں بحالی تک جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائی کورٹ بار منصورعلی شاہ کے سپریم کورٹ

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو بدل سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے 3 حلقوں میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لیے ریٹائرڈ جج کے نئے ٹریبونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکنے کے حکم میں 6 فروری تک توسیع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کے لیے وقت دے دیا۔جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل تبدیل کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کیس میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟ ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے 3 حلقوں کا الیکشن ٹریبونل تبدیل کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اور شعیب شاہین اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ جج کے نئے ٹریبونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکنے کے حکم میں 6 فروری تک توسیع کردی۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے اس کا جواب ہم دیں گے، الیکشن کمیشن و دیگر فریقین نے جواب جمع کروانے کیلئے وقت مانگ لیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کے لیے وقت دے دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آج آپ کی دو درخواستوں پر سماعت مقرر تھی تیسری کل مقرر ہے۔شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے کچھ وائریز ( قانون کی کچھ شقوں) کو بھی چیلنج کر رکھا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کل والی درخواست اور آئینی وقانونی نکات کو بھی انہی درخواستوں کے ساتھ 6 فروری کو سن لیں گے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے نئے الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روکنے کے حکم میں 6 فروری تک توسیع کردی، پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو بدل سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ
  • جسٹس منصورعلی شاہ کیساتھ کھڑے ہیں‘ اسلام آباد ہائی کورٹ بار
  • جسٹس منصور کے بینچ سے مخصوص کیس نکالنا عدالت عظمیٰ کے اپنے فیصلے کی نفی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار
  • جسٹس منصورعلی شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ بار
  • فیصلہ حکومت کیخلاف ہونے کا خدشہ ہو تو بینچ سے کیس ہی واپس لے لیا جاتا ہے.جسٹس منصورعلی شاہ
  • چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
  • بینچز اختیارات کا کیس :سپریم کورٹ کےسنیئرز ججز کا چیف جسٹس کو خط
  • منی ٹریل کا ثبت تو جسٹس فائز بھی پیش نہیں کرسکے تھے،اسلام آباد ہائی کورٹ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا