Daily Ausaf:
2025-04-16@22:38:08 GMT

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی ، لائسنس حاصل کرنے کے لئے کتنی فیس ادا کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ٹریفک پولیس نے صوبے میں کاروں اور موٹرسائیکلوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں ترمیم کی ہے۔

موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت صوبائی حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی ہے۔

عمر کے تقاضے کو پورا کرنے والے درخواست دہندگان کو ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں جانے سے پہلے آن لائن پری اپائنٹمنٹ حاصل کرنا ہوگی اور ٹوکن لینے کے بعد انہیں اپنے اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے ساتھ نامزد برانچ میں ذاتی طور پر حاضر ہونا ہوگا۔

رجسٹریشن کے بعد، درخواست دہندگان کو میڈیکل آفیسر کے ذریعہ فٹنس امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔

مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے افراد کو پہلے لرنر کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ہوگا، جو ایک سال کے لیے ہوگا۔

محکمہ ٹریفک کاروں اور موٹرسائیکلوں دونوں کے لیے مستقل ڈرائیونگ لائسنس جاری کرتا ہے، جس کی مدت تین سال اور پانچ سال ہے، تین سالہ لائسنس کی فیس 1,410 روپے اور پانچ سالہ لائسنس کی 1,860 روپے ہے۔

سال 2024 میں، کراچی کے رہائشیوں نے مختلف خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 850 ملین روپے ٹریفک جرمانے ادا کیے جبکہ 1.

157 ملین چالان جاری کیے گئے۔

کراچی میں سب سے زیادہ ٹریفک قوانین کی عام خلاف ورزیوں میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے مسائل شامل ہیں، جس کے نتیجے میں 221,000 چالان اور 119.3 ملین روپے جرمانے ہوئے۔

اس کے بعد سگنل کی خلاف ورزی (196,000 چالان ور 124.9 ملین جرمانے)، اوور لوڈنگ (200,000 چالان اور 103.1 ملین روپے جرمانے) اور یک طرفہ/ غلط ڈرائیونگ پر (91,000 چالان اور 20.2 ملین جرمانے کیے گئے۔
10مزیدپڑھیں: لاکھ سے 3 کروڑ تک بلا سود قرض، پنجاب میں منفرد کاروبار فنانس اسکیم کا اجرا

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس کے لیے

پڑھیں:

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر 50 ہزار جرمانہ کو بڑھا کر 5 لاکھ روپے تک کرنے کی تجویز کو بھی منظور کیا گیاہے۔ ممنوعہ بور اسلحہ پر پہلے 14 سال قید تھی، نئی ترمیم میں عمر قید کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل پر پہلے 3 سال قید تھی اب کم از کم 10 سال قید کی سزا ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد سزاؤں میں اضافے کا بل اسمبلی کو بھجوا دیاگیا۔ کابینہ نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 14 سال قید کی سزا کی تجویز منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے پر 50 ہزار جرمانہ کو بڑھا کر 5 لاکھ روپے تک کرنے کی تجویز کو بھی منظور کیا گیاہے۔ ممنوعہ بور اسلحہ پر پہلے 14 سال قید تھی، نئی ترمیم میں عمر قید کی تجویز منظور کی گئی ہے۔ اسلحہ کی غیر قانونی ترسیل پر پہلے 3 سال قید تھی اب کم از کم 10 سال قید کی سزا ہو گی۔ جعلی لائسنس رکھنے پر موجودہ سزا 2 سال قید ہے، جسے نئی ترمیم میں 7 سال قید و جرمانہ شامل ہو گا۔

غیر قانونی خرید و فروخت پر پہلے معمولی جرمانے عائد تھے تاہم اب بھاری جرمانہ اور جائیداد ضبطی کی شق بھی منظور کی گئی ہے۔ تمام اسلحہ لائسنس اب جدید سسٹم اور سخت جانچ کے بعد جاری ہوں گے۔ عدالتوں کو فوری سماعت اور سزا سنانے کے خصوصی اختیارات دیئے جائیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی پر اسلحہ ضبط، لائسنس منسوخ اور فوری گرفتاری لازمی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی پر 15 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ
  • پنجاب میں 1600 سے زائد اسکولوں کے لائسنس منسوخ
  • عدالت کا ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم
  • دنیا سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو تنہا ہو جائیں گے: شزہ فاطمہ
  • غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • جاپان کی آبادی مسلسل 14 ویں سال کم، معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • حج کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے ایک اور زبردست موقع
  • جہلم: پسند کی شادی کی خواہشمند بہن بھائی کے ہاتھوں قتل
  • ساحر حسن منشیات برآمدگی کیس: مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں پیش
  • پاکستان امریکہ میں آئی ٹی سمجھوتہ: کانگریس وفد کی ملاقات، دیرینہ شراکت داری کے خواہشمند ہیں: آرمی چیف