وزیراعظم نے پی ٹی آئی مطالبات پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہمارے اختیار سے بڑھ کے ہیں، پی ٹی آئی نے ضرورت سے زیادہ اور بے تُکے مطالبات پیش کیے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہم تمام لا اینڈ فورسز ایجنسیز کے گلے میں پٹہ ڈال کے اس کو پکڑا دیں تاکہ یہ ان کو جھٹکے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟
رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو ان چیزوں کا خود بھی خیال کرنا چاہیے، وہ خود سمجھدار ہیں، 4 سال انہوں نے حکومت کی ہے، انہیں وہی بات کرنی چاہیے جو بات آگے بڑھائی جاسکتی ہے، بات اگر آگے بڑھنی ہے تو حال کو بھی سامنے رکھنا ہے، حال کو آپ آگے پیچھے نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جو بھی مذاکرات ہورہے ہیں، حکومت سے ہی ہورہے ہیں، پی ٹی آئی کے لیے مذاکرات کا کوئی دوسرا دروازہ نہیں کھلا، پی ٹی آئی نے مذاکراتی بیٹھک سے قبل ہی اپنے مطالبات میڈیا کے سامنے رکھ دیے، ہم نے پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ وہ میڈیا کے سامنے زیادہ بات نہیں کرے گی، اگر وہ ایسا کرے گی تو ہمیں بھی مجبوراً بات کرنی پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتی ہے تو سوشل میڈیا پر سیکیورٹی اداروں کے خلاف مہم جوئی بند کردے، اس سے تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جس میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے، ذیلی کمیٹی قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اگلی مذاکراتی بیٹھک میں جواب جمع کروائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے درمیان اصل اختلاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے ٹرمز آف ریفرنس پر ہے، اگر ٹرمز آف ریفرنس پر اتفاق ہوگیا تو جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹیبلشمنٹ پاکستان پی ٹی آئی رانا ثنااللہ مذاکرات مسلم لیگ ن وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ پاکستان پی ٹی ا ئی رانا ثنااللہ مذاکرات مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے پی ٹی ا ئی پی ٹی ا ئی کے کے مطالبات نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سزا کیخلاف اپیل تیار ہوگئی، کل یا پرسوں دائر کریں گے، بیرسٹر علی ظفر
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی کیا بات ہوئی اس پر حکومت کو پریشان رکھنا ہے، ہم نے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات پیش کر دیئے ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو ایک سیکنڈ بھی مذاکراتی عمل میں نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سزا کیخلاف اپیل تیار ہوگئی، کل یا پرسوں دائر کریں گے، مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مذاکرات کا بانی کی رہائی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بانی کے خلاف جھوٹے اور بےبنیاد کیسز بنائے گئے۔ بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں میں اپنے کیسز کا سامنا کریں گے، بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، حکومت ایک ملاقات سے گھبرا گئی، آرمی چیف سے ملاقات کے بعد (ن) لیگ والے پریشان ہیں۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی کیا بات ہوئی اس پر حکومت کو پریشان رکھنا ہے، ہم نے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات پیش کر دیئے ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو ایک سیکنڈ بھی مذاکراتی عمل میں نہیں بیٹھیں گے۔ راہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت نے سب کمیٹی بنائی ہے تو ہمیں امید رکھنی چاہیے، بانی نے کہا اگر مطالبات نہیں مانے گئے تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔