UrduPoint:
2025-01-22@01:13:58 GMT

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 16 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب 16 افراد ہلاک

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) انڈونیشیا کے ٹیلی وژن چینل کمپاس کے مطابق جاوا کے وسطی شہر پیکالوگن اس لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ شدید بارش بنی۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے والے علاقائی ادارے کے سربراہ بیرگس کاتوراسی کے مطابق بارش ابھی تک جاری ہے اور امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سبب بنی ہوئی ہے۔

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک

انڈونیشیا: تین ماہ میں تیسری خاتون اژدھے کا شکار بن گئی

بیرگس کے مطابق، ''تلاش کا عمل جاری ہے، کیونکہ ہمارے پاس بہت زیادہ وقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا مقابلہ موسم سے بھی ہے۔‘‘

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دس افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ نو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

پیر کے روز موسلادھار بارش علاقے کے دریاؤں میں سیلاب کا سبب بنی جس سے نو دیہات متاثر ہوئے۔

انڈونیشیا میں اکتوبر سے مارچ تک اکثر تیز بارشیں ہوتی ہیں جو 17 ہزار سے زائد جزائر پر مشتمل اس ملک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بھی بنتی ہیں کیونکہ کئی ملین افراد پہاڑی ڈھلانوں والے علاقوں میں رہتے ہیں۔

ا ب ا/ع ب (اے پی، روئٹرز)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق

پڑھیں:

لاس اینجلس میں لگی آگ کی شدت برقرار، 27 افراد ہلاک

لاس اینجلس : کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری سے لگنے والی آگ پر ابھی تک مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، آگ کی وجہ سے 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

 

اگرچہ حالیہ دنوں میں حکام نے آگ کو محدود کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اب جنوبی کیلیفورنیا میں تیز ہواؤں کے ایک اور طاقتور سلسلے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے جس سے آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی اداروں کے مطابق، منگل سے جمعرات تک خشک اور کم نمی والے حالات کے باعث آگ کے پھیلنے کا خطرہ برقرار رہے گا، اور ان دنوں میں کئی علاقوں میں نمی کی سطح 2 سے 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

 

جنوبی کیلیفورنیا کے تمام علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں اور اس ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لاس اینجلس کے کئی علاقوں میں جہاں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے، اب مکینوں کو واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن کئی افراد اب بھی اپنے گھروں کو واپس جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انڈونیشیا میں بارش اور تودے گرنے سے 16 افراد ہلاک
  • ترکی: ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • ترکیہ کے کثیر المنزلہ ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی؛ 10 افراد ہلاک
  • لاس اینجلس میں لگی آگ کی شدت برقرار، 27 افراد ہلاک
  • امریکا میں مسلح افراد کے ہاتھوں ایک اور بھارتی شہری ہلاک
  • بلوچستان میں برفباری کے باعث حادثات میں اضافہ، 23 افراد زخمی
  • کولمبیا میں امن مذاکرات ناکام، جھڑپوں میں 80 سے زائد افراد ہلاک
  • دفتر خارجہ نے مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی
  • نائجیریا میں آئل ٹینکر دھماکے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے